1 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے لاہور میں پنجاب قراٰن بورڈ کے آفس کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ مبلغِ دعوتِ اسلامی احمد رضا عطاری
نے وہاں موجود اسٹاف کو نیکی کی دعوت پیش کی بالخصوص سیکریٹری محمد عمر دراز سے
ملاقات کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
بھی کیا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دفتر اور بلڈنگ کے احاطے میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے نئے باکسز لگائےجس کو وہاں موجود عاشقانِ رسول نے سراہا اور اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)