شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر 2024ء کو داتا دربار مارکیٹ مکتبہ المدینہ بلڈنگ، لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں شیخوپورہ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

ابتداءً صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ”جنت“ کے موضوع پر بیان کیا جس کے بعد انہوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی اور اہداف کا جائزہ لیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)