شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کےتحت15ستمبر2024ء کو کوٹ رادھا کشن پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ
دار محمد رضا عطاری سمیت شعبےکے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
محمد افضل عطاری نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور ڈسٹرکٹ نگران محمد منہال عطاری نے اوراق مقدسہ
کے کام کو ڈسٹرکٹ قصور میں کس انداز میں بہتر بنایا جا سکتا ہے کے متعلق ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ: محمد شعیب احمد
رضا عطاری)
21 ستمبر 2024ء کو سرگودھا ڈویژن میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مولانا افضل
عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف دیئے۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے
شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں کے ہاتھوں
مختلف مقامات پر تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بکسز لگائے۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد
فہیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 15ستمبر2024ء کو پنجاب قرآن
بورڈ کے سیکرٹری محمدعمر دراز کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ
کروایا گیا محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ اور پنجاب قرآن بورڈ کے تحت تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں شیخوپورہ ڈویژن کے عاشقان رسول نے شرکت کی ڈویژن نگران حاجی نعیم عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر حاضرین
کی رہنمائی فرمائی جبکہ پنجاب قرآن بورڈ
کے سیکرٹری محمد عمر دراز نے اوراق مقدسہ کو محفوظ کیسے کیا جاتا کہ موضوع پر گفتگو
کی اور ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کے کاموں کا تعارف پیش کیا۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد رضا عطاری )
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت حافظ آباد
سٹی، ڈویژن گجرات میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔
نشست میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ڈسٹرکٹ
حافظ آباد کے ذمہ دار محمد عمران عطاری نے شعبے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے انہیں مقدس اوراق کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا اور اس کی فضیلت
بتائی۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبے کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے خود کو پیش کیا اور اپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
تحصیل منچن آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
9 ستمبر 2024ء کو ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی تحصیل
منچن آباد میں شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے نیز نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی
دیئے۔
آخر میں ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری نے اسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد بلال عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
9اگست2024ء کو ڈویژن گجرات کے ڈسٹرکٹ وزیرآباد
میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
نگران وزیر آباد عبد الحفیظ عطاری اور ڈویژن
ذمہ دار محمد عثمان مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور شعبے کا
جائزہ لیا ۔
ڈسٹرکٹ نگران نے سابقہ اہداف پر کلام کیا اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحفے
تحائف پیش کرتے ہوئے نیو اہداف دیئے ۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:محمدشعیب
احمد عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے ذمہ
داران کی کامونکی
شہر میں 20اگست2024ء کو مختلف سیشنز میں
پرنسپلز سے ملاقاتیں ہوئی۔
گوجرانوالہ میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری اور مدنی کورسز
پاکستان ذمہ دار محمد فیاض عطاری نے با ادب با نصیب کے متعلق کلام کرتے ہوئے نئے باکسز لگانے اور بر وقت خالی
کرنے کا ذہن دیا اس موقع پر ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس سے بھی
ادب کے حوالے سے بات کی اور ساتھ نئے اسپیشل باکسز لگوانے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:محمد شعیب احمد )
20اگست2024ء کو کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں
دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مولانا
محمد افضل مدنی اور کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ کیا اور شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیو اہداف دیئے جبکہ مولانا محمد افضل
مدنی نے کراچی سٹی کے ولنٹیراسلامی بھائیوں
کی تربیت فرمائی اور اوراق مقدسہ کی فضیلت بتائی آخر میں نگران صاحب نے دعاؤں سے
نوازا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
20اگست 2024ء کو ڈویژن بہاولپور کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد بلال مدنی اور
ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے نگران قاری ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور
مدنی پھولوں سے نوازاجبکہ شعبے کے باکسز
بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے سابقہ کارکردگی پر کلام کیا اور حاضرین کو نیو اہداف دیئے اور اس موقع پر قاری ناصر عطاری نے اچھی کارکردگی پر اسلامی
بھائیوں کو تحفے سے نوازا۔(رپورٹ:
حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
8اگست2024ءکو فیضان مدینہ فیصل آباد میں
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری
ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری اور نگران شعبہ محمد افضل عطاری مدنی نے شعبہ
کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا مزید شعبہ کے متعلق اہداف دیئے ذمہ داران کی شعبہ کے
متعلق تربیت فرمائی ۔
دوسری جانب فیصل آباد میں واقع نیو سوسائٹی خیابان گارڈن
میں ایک شخصیت میاں محمد سعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے رکن شوری نے اسپیشل
باکس لگایاجبکہ اس موقع پر خیابان گارڈن کی مختلف شخصیات اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ
داران بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ:حافظ نسیم
عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)
7اگست2024ء کو دعوت اسلامی کے رکن شوری
ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری کا پاکپتن شریف کا وزٹ ہوا جس میں تحصیل نگران
حافظ امین اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شرکت کی رکن شوری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی۔
فیضانِ صحابیات کا پاکپتن میں افتتاح کیا اور
مدنی مشورہ فرمایا ساتھ ہی رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری نے اوراق
مقدسہ کے نیو باکسز لگائے اور آخر میں
رکنِ شوری نے دعاؤں سے نوازا ۔(رپورٹ:حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)
24اگست2024ءکو ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ
پاکپتن کے شہر بونگہ حیات میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت نشست ہوئی جس میں
خصوصی شرکت اور بیان ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے حاضرین کو شعبے کا تعارف
کروایا جبکہ باکس لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن دیا
۔
اس موقع پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ باکسز لگوانے کے لیے مالی تعاون
کیا جس پر ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے دعاؤں سے
نوازا۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد
شعیب احمد)
Dawateislami