23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
3 دسمبر 2024ء کو پنجاب پاکستان کے شہر ملتان
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں
پاکستان مشاورت اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت نگرانِ شعبہ مولانا افضل
عطاری مدنی کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیااور دینی کاموں کوبڑھانے کے لئے مدنی پھول سے نوازا۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون
2024ء کی کارکردگی پر کلام کیا اور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔
آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)