پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی پنجاب پاکستان کے دورے پر تھے۔

معلومات کے مطابق 26 ستمبر 2024ء کو ڈسٹرکٹ کھڑیانوالہ ، فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بھائیوں نے سنتِ رسولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے داڑھی شریف رکھنے اور اپنے سروں پر عمامہ شریف سجانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح 27 ستمبر 2024ء کو رکنِ شوریٰ نے ضلع چنیوٹ میں نمازِ جمعہ سے قبل سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نمازِ جمعہ کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، مولانا امان اللہ ہاشمی صاحب (خطیب جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد)، ڈسٹرکٹ نگران چنیوٹ مولانا عمران عطاری مدنی اور تحصیل نگران محمد اعظم عطاری کے ہمراہ رکنِ شوریٰ نے جامعہ قمر الاسلام میں نیوڈرم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مولانا امان اللہ ہاشمی صاحب (خطیب جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد)نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور مل کر دینی کام کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)