پاکستان مشاورت اورشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان مشاورت اورشعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی ہوئی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ مولانا
افضل عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف طے کئے۔
بعدازاں مدنی مشورے میں موجود رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں
میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحفے دیئے اور انہیں مدنی پھولوں
سے نوازا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور اسلامی
بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)