18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
21 ستمبر 2024ء کو سرگودھا ڈویژن میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مولانا افضل
عطاری مدنی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف دیئے۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے
شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں کے ہاتھوں
مختلف مقامات پر تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بکسز لگائے۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد
فہیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)