ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں 14 ستمبر 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور اکتوبر 2025ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں بالخصوص شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا جبکہ دینی کاموں میں نمایاں کارکرگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)