15 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
2 جون 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت داروغہ
والا ٹاؤن، شمالی لاہورکے مین بازار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس دوران نگرانِ ٹاؤن محمد ارباب عطاری اور صوبائی ذمہ
دار لاہور سٹی محمد رضا عطاری نے صدر بازار شیخ راشد سمیت دیگر عاشقانِ رسول سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔
اس موقع پر نئے اسٹور کاآغاز کیا گیا جبکہ علاقے
کے مختلف مقامات پر شعبےکے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے
لئے نئے باکسز لگائے ۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)