صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 12 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور محافظِ اوراقِ مقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے رمضان عطیات کی سابقہ کارکردگی اور اوراقِ مقدسہ کے باکسزکا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے جس پر انہوں نے مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)