21 نومبر 2025ء کو پنجاب کے شہر  فیصل آبادمیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور موجودہ کاموں میں بہتری کے لئے رہنمائی کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ Performance Management System نے کارکردگی کے معیار، عمل درآمد کے طریقۂ کار اور بہتری کے عملی اقدامات پر رہنمائی کی تاکہ تمام اسلامی بھائی اپنے کام میں معیار کو برقرار رکھ سکیں۔

نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شعبے کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا جس میں انسانی وسائل کی مؤثر مینجمنٹ، اسٹاف کی استعداد بڑھانے کے طریقے اور کارکردگی کے جائزے شامل تھے۔

اسی طرح نگرانِ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شعبے کے مالیاتی امور اور بجٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تاکہ مالی امور میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بعدازاں شیڈول مینجمنٹ سسٹم کے ذمہ داران نے اپنے شعبے کے مطابق ٹریننگ سیشنز کئے جن میں روزانہ کے کاموں کی منصوبہ بندی، ریکارڈ مینجمنٹ اور شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)