دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی عمران عطاری نے ابتداءً سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے اور مختلف کورسز کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)