مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ، ڈیرہ غازی خان، پنجاب  میں 22 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی معاملات کے سلسلے میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد خالد عطاری اور تمام محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد سابقہ نکات پر تبادلہ ٔخیال کرنا تھا ۔

اس موقع پر شعبے کےصوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ٹیلی تھون 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف سے نوازا۔

دورانِ میٹنگ باکسز کا بھی جائزہ لیا گیا نیز جن مقامات پر باکسز تبدیل کرنے کی ضرورت تھی وہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہدایات دی گئی تاکہ نئے اور پرانے باکسز لگائے جاسکے۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات سے ملاقات کی اور ہاتھوں ہاتھ 80 نئے باکسز وصول کئے تاکہ تنظیمی معاملات کو مزید احسن انداز میں کیا جاسکے جبکہ میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کی رقم بھی جمع کروائی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)