پیدل چلنا ایک سادہ اور انتہائی مفید جسمانی ورزش ہے جو دل کو صحت مند رکھتی اور بلڈ پریشر کو متوازن بناتی ہے۔ روزانہ باقاعدگی سے پیدل چلنے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور جوڑوں و پٹھوں کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ  یہ ذہن کو تروتازہ کر کے تناؤ اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عاشقان رسول کو پیدل چلنے فوائد سے آغاز کرنے کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتے 28 صفحات کا رسالہ ”پیدل چلنے کے فوائد“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ”پیدل چلنے کے فوائد“پڑھ یا سن لے اُس کو عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیت سے صحت اچھی رکھنے والے کاموں کی توفیق دے اور ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download