کمان سے نکلا ہوا تیر اور زبان سے نکلا ہوا لفظ کبھی واپس نہیں آتا۔ جلد بازی یا غصے میں کہی گئی ایک نامناسب بات برسوں کے تعلقات کو پل بھر میں ختم کر سکتی ہے جس پر بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ کم بولنے اور سوچ سمجھ کر بات کرنے والے شخص کی گفتگو میں وزن ہوتا ہے۔ معاشرے میں ایسے افراد کو سنجیدہ، باوقار اور سمجھدار تصور کیا جاتا ہے اور ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ زبان کا درست استعمال انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے اور بے احتیاطی اسے رسوائی سے دوچار کر دیتی ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ ہمیشہ دل و دماغ میں بات کو اچھی طرح پرکھنے کے بعد ہی لب کشائی کی جائے۔

اسی حوالے سے رہنمائی کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو17 صفحات کا رسالہ ”پہلے تولو بعد میں بولو“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”پہلے تولو بعد میں بولو“ پڑھ یا سن لے اُسے بولنے سے پہلے تولنےکی توفیق دے، بے فائدہ اور گناہوں بھری گفتگو سے بچااور ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download