گیارہویں شریف مسلمانوں، بالخصوص سلسلہ قادریہ کے پیروکاروں کے ہاں ایک نہایت محترم اور مبارک دن مانا جاتا ہے۔ یہ دن امام الاولیاء غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے، جس میں ذکر و اذکار، ایصالِ ثواب اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عاشقان رسول گیارہویں شریف کی برکتوں سے مستفیض کرنے اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتے 28 صفحات کا رسالہ ”گیارہویں شریف کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

یا اللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ”گیارہویں شریف کی برکتیں“ پڑھ یا سن لے اُسے ہر ماہ گیارہویں شریف منانےکی سعادت عنایت فرما ، اس کو قیامت میں غوث پاک کے غلاموں میں اٹھا اورماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download