رمضان
المبارک اسلامی سال کا وہ سب سے معتبر مہینہ ہے جس کا انتظار ہر مومن کو بے صبری
سے ہوتا ہے۔ یہ مہینہ اپنے ساتھ نہ صرف روزے کی فرضیت لاتا ہے، بلکہ انسان کی
اخلاقی اور روحانی تربیت کا ایک مکمل نظام بھی ساتھ لاتا ہے۔ رمضان المبارک محض ایک
مہینہ نہیں، بلکہ روح کی پاکیزگی، صبر کی مشق اور خالق سے تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک
سنہرا موقع ہے۔ یہ وہ مقدس گھڑیاں ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں
اور رحمتوں کی برسات ہر سو چھا جاتی ہے۔
رمضان
المبارک کی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 17 صفحات کا رسالہ ”رمضان الکریم کی سجاوٹ“ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”رمضان
الکریم کی سجاوٹ“ پڑھ یا سن لے
اُسے ماہ رمضان کا قدر دان بنا اور اس کی قبرکو روشن فرما کر اُسے ماں باپ سمیت
اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا جنت الفردوس میں پڑوس نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami