رشتے داروں سے صلہ رحمی کرنا، اُن کے ساتھ اچھے
اخلاق سے پیش آنا اور اُن کے ساتھ قطع تعلق نہ کرنا اسلام کی تعلیمات میں سے ہے اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے بھی یہی ثابت ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم اپنے رشتہ داروں کے
ساتھ حسنِ سلوک کیا کرتےتھے۔
رشتہ داروں سے قطع تعلق کے بارے میں عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرنے اور اُن کے علم
میں اضافہ کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ”رشتے داری
کاٹنا حرام ہے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا ربِّ کریم!جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ:” رشتے
داری کاٹنا حرام ہے “ پڑھ یا سُن لے اس کو ہمیشہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھا
سُلوک کرتے ہوئے اُن ہی کے ساتھ جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
Dawateislami