14 فروری 2026ء مطابق 26 شعبانُ المعظم 1447ھ
کی شب دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران عاشقانِ رسول نے دینی،
اخلاقی اور شرعی امور کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جن کے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری
رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات عطا کئے۔
بعض سوال و جواب
سوال:ایک پوسٹ میں لکھا ہواتھا :کہ آدمی کو مرتے دم تک زندہ رہنا چاہیئے اوراس کے
کردارکو مرنے کے بعد بھی زندہ رہنا چاہیئے،اس بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟
جواب: اس کا یہ معنی ہوسکتاہے کہ بندےکو مرتے دم تک زندہ دل
رہنا چاہیئے ، کردارایساصاف سُتھرا ہو اور زندگی اچھائی میں گزارے کہ مرنے کے بعد اسے بھلائی اورنیک نامی
کے ساتھ یاد کیاجائے ۔
سوال:اگر کسی حافظِ قراٰن کونظرکی کمزوری کی وجہ سے عینک لگی ہواورلوگ اُسے کہتے ہوں کہ حفظِ قراٰن کی وجہ سے نظرکمزورہوئی ہے ،اس بارے
میں آپ کیافرماتے ہیں ؟
جواب: یہ غلط فہمی ہے ،ایسا نہیں کہنا چاہیئے کہ اس سے حافظ
صاحب کو بُرالگے گا،اس طرح کہنے سے توبہ
کرنی چاہیئے ۔حفظِ قرآن کی وجہ سے نظر کمزورنہیں ہوتی ،بزرگوں کا قول ہے کہ قراٰنِ
کریم کا دِیدارکرنے سے نظرتیزہوتی ہے ۔ کمپیوٹر یا موبائل کی اسکرین پر اگرقراٰنِ
کریم پڑھیں گے تواس سے نظر کمزور ہوسکتی ہے بالخصوص جب اس کی لائٹ تیز ہو یا کمرے میں
اندھیراہوتو اب بھی اسکرین کی لائٹ آنکھوں کے لئے خطرناک ہے ۔ہرچیز کی ایک حدہوتی
ہے ،جب اسے حدسے زیادہ استعمال کریں گے تونقصان ہوگا۔
سوال: کیا موقع
ملنے کے باوجود بھی نمازِتہجدنہ پڑھنامحرومی ہے ؟
جواب:لوگوں میں عبادت کا جذبہ کم ہے ،کئی لوگوں کو موقع
بھی ملتاہے مگروہ نمازِتہجدنہیں پڑھتے ،یہ
محرومی ہے ۔نیت سچی تھی مگرجاگ نہ سکا
اورتہجدکی نمازنہ پڑھ سکاتوتہجدکی سچی نیت
کی وجہ سے تہجدکا ثواب پائے گا۔ان شاء اللہ الکریم
سوال: ہرکمال
را زوال کا کیا معنی ہے ؟
جواب: ہرکمال را زوال (را۔زوال) کا معنی ہے کہ ہرکمال کو زوال ہے مگرجسے اللہ پاک عزت دے تو اس کی عزت کو زوال نہیں جیسے
حضورغوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ کی عزت اب بھی ہمارے دلوں میں
ہے ۔
سوال: دعوتِ اسلامی
کے بارے میں آپ کے کیاجذبات ہیں ؟
جواب:دعوتِ اسلامی بہت بڑی نعمت ہے ،دعوتِ اسلامی دعوت اسلامی
ہے ،اے دعوت اسلامی تیری دُھوم مچی ہے ۔
سوال:کیا سرسوں کا تیل(Mustard Oil) کھانے میں استعمال کرسکتے ہیں ؟
جواب: جی کرسکتے ہیں
اوراستعمال کرنابھی چاہیئے ،اس کے کئی فوائدہیں ،آنکھوں اور چہرے کے علاوہ سارے
جسم پر سرسوں کا تیل مَل لیاجائے تو خارش کے لئے مفیدہے ۔مگریادرکھیں! کوئی بھی
علاج کرنا ہوتو اپنے حکیم/ڈاکٹر سے مشورہ ضرورکریں۔
سوال: ماہنامہ خواتین(دعوتِ اسلامی) کااسپیشل(Special) شمارہ ’’خواتین کے لئے اُسوۂ رسول ‘‘کے بارے میں
امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ؟
جواب:یہ اسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں ،بچوں اور بوڑھوں سبھی
کے لئے مفیدہے،یہ ضرورلیں،پڑھیں اورگھر میں
رکھیں۔25فروری 2026 تک مکتبۃ المدینہ سے 20 فیصد رعایت پر لے سکتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ’’ ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال ‘‘پڑھنے
یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
Dawateislami