سچا مسلمان وہی ہے جو اپنی خواہشات کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے تابع کر دے کیونکہ آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند میں اللہ پاک کی رضا پوشیدہ ہے۔ جب بندہ اپنی پسند چھوڑ کر محبوبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اختیار کر لیتا ہے تو اس کی زندگی میں سکون، دل میں نور اور اعمال میں برکت آ جاتی ہے۔

آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اپنانا دراصل سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کا عملی اظہار ہے۔ چاہے وہ عبادات ہوں، معاملات ہوں، اخلاق ہوں یا رہن سہن۔ہر شعبۂ زندگی میں اگر معیار سنت بن جائے تو انسان خود بخود خیر و بھلائی کی راہ پر چل پڑتا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو بندے کو اللہ پاک کے قریب اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت کا حق دار بناتا ہے۔

راہِ سنت پر چلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 25 صفحات کا رسالہ جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم ! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند پڑھ یا سن لے اُسے صحابہ واہل بیت کے عشق رسول سے حصہ عطاکر اور اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download