اللہ رب العزت نے
قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے
کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے، چنانچہ اگر ہم قرآنِ پاک کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ارشادِ
باری تعالیٰ ملتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا
مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ
لَا خُلَّةٌ وَّ لَا شَفَاعَةٌ ؕ (البقرۃ:۲۵۴) ترجمہ: اے ایمان والو! ہمارے دیئے
ہوئے رزق میں سے اللہ کی راہ میں اس دن کے آنے سے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ کوئی خرید
و فروخت ہوگی۔سورۂ حدید میں ارشاد ہوا: وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا
جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ(الحدید:۷)
ترجمہ: اور اس کی راہ (میں) کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں
اَوروں کا جانشین کیا۔اسی سورت میں فرمایا گیا : وَ مَا
لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ
السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ (الحدید۔
10) ترجمہ: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین
سب کا وارث اللہ ہی ہے۔جبکہ سورۂ بقرہ کی ایک آیت میں تو کمال ہی فرمادیا: مَنْ
ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا
كَثِیْرَةً ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ ۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۔ (البقرہ۔ 245) ۔ترجمہ: ہے کوئی جو اللہ کواچھا قرض دے تو
اللہ اس کے لئے اس قرض کو بہت گنا بڑھا دے اور اللہ تنگی دیتا ہے اور وسعت دیتا ہے
اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
اس کے علاوہ اور
بھی کئی آیات ہیں جن میں راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیبیں اور خرچ نہ کرنے پر
وعید یں بیان کی گئی ہیں لہذا ہمیں جب جب موقع ملے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرتے رہنا چاہیئے۔
آپ کو اپنا مال خدا
کی راہ میں خرچ کرنے کا ایک بہترین موقع دعوتِ اسلامی فراہم کرنے جارہی ہے:
وہ اس طرح کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء کو”
ٹیلی تھون“ کیا جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز سے چلانے
کے لئے عاشقانِ رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی
روپے)“ رکھا گیا۔
دعوتِ
اسلامی نہایت بڑے پیمانے پر دین کی خدمت
انجام دے رہی ہے، کچھ تفصیلات ملاحظہ فرمائیے:
ملک و
بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے ”جامعات المدینہ انسٹیٹیوٹس“ کی تعداد” 1309“ ہے۔
ان
جامعات میں زیرِ تعلیم ”طلبہ /طالبات“ کی
تعداد تقریباً ” 01لاکھ 17ہزار 402“ ہے۔
رپورٹ
کے مطابق ان جامعات المدینہ سے اب تک درسِ نظامی مکمل کرنے والوں/والیوں کی تعداد
16 ہزار 171 ہے۔
دنیا
بھر میں ”مدرسۃ المدینہ “ کی تعداد ”
6ہزار 113 “ ہے۔
ان میں حفظ و ناظرہ کرنے والے” بچوں/بچیوں“ کی تعداد”
2 لاکھ 70 ہزار246“ہے۔
مدرسۃ
المدینہ کی ان برانچز سے اب” ایک لاکھ“ سے زیادہ ”حافظ قرآن“ بن چکے ہیں جبکہ اب تک ”3 لاکھ 38 ہزار 998“بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن پاک ختم کرلیا ہے۔اس کامطلب یہ ہوا کہ دعوتِ اسلامی
نے 4 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ حافظ و قاری تیار کرکے امتِ مسلمہ کو دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ ”جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ“ کے ان تمام طلبہ و طالبات کو تعلیم” بغیر کسی فیس کے بالکل مفت“ دی جاتی
ہے۔ بلکہ جامعۃ المدینہ میں” ہاسٹل میں رہ
کر “پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کو ”قیام،
طعام، مکمل علاج اور لانڈری وغیرہ“ کی سہولیات بھی بالکل مفت دی جاتی ہیں۔ سبحان اللہ
یہ
جان کر بھی آپ کو خوشی ہوگی کہ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں کچھ مدرسۃ
المدینہ اسپیشل پرسنز کے لئے بھی
قائم ہیں جن میں نابینا افراد کو بھی قرآن کریم (حفظ و ناظرہ) کی مفت تعلیم دی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ایک جامعۃ المدینہ بھی اسپیشل پرسنز کے لئے قائم کیا جاچکا ہے جہاں بریل
لینگوئج میں انہیں قرآن و سنّت کی تعلیمات
سے روشناس کروایا جارہا ہے۔
مدرسۃ
المدینہ بالغان کی بات کریں توتقریباً 45 ہزار 402 مدارس المدینہ بالغان میں کم و بیش 2 لاکھ 40 ہزار121 اسلامی بھائی قرآن پڑھ رہے ہیں۔
ملک و
بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 05 ہزار 925سے زائد ہے، جن میں تقریباً 66ہزار
214 اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھ رہی ہیں۔
فیضان
آن لائن اکیڈمیز کی 45 برانچز ہیں جن میں
ملک و بیرونِ ملک سے 21ہزار 913 اسٹوڈنٹس
زیرِ تعلیم ہیں۔
دعوتِ
اسلامی کے دنیا بھر میں 585 مراکز(فیضانِ مدینہ) قائم ہیں جن میں155 زیرِ تعمیر
ہیں۔ ان مراکز میں مختلف تعلیمی اور تبلیغی
فرائض انجام دیئے جاتے ہیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی، انتظامی، تبلیغی، تکنیکی ، فلاحی اور دیگر امورکو بحسنِ خوبی انجام دینے کے لئے54 ہزار سے زیادہ امپلائزہیں جن کی سیلری ہر مہینے
01ارب 51 کروڑ 31لاکھ 56ہزار اوپر بنتی ہے۔
مدنی
چینل اس وقت 03 زبانوں میں چل رہا ہے۔ (01)اردو (02) انگلش (03)بنگلہ ۔ مدنی چینل کا ایک دن کا خرچہ تقریباً 20 لاکھ
سے زیادہ ہے۔ کڈز مدنی چینل اور غلام رسول
کے مدنی پھول و دیگرD 3اور
D 2اسلامی
کارٹونز بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرکے آپ تک پہنچائے جاتے ہیں۔
تبلیغی
اور تعلیمی اعداد و شمار کے بعد اب اگر میں بات کروں دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کی تو بے مثل و بے مثال خدمات انجام دینے والی دعوتِ
اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF
نے بالخصوص حالیہ بارشوں اور سیلاب میں
ہونے والی تباہی میں اپنی فلاحی خدمات انجام دیتے ہوئے کمال کردیا:
Relief Report Pakistan
٭01 لاکھ 20ہزار لوگوں کو
ٹینٹ میں پناہ دی گئی۔
٭ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ کیش رقم متاثرین میں تقسیم کی گئی۔
٭38سو ٹن راشن 2 لاکھ 75ہزار خاندانوں میں بانٹا
گیا۔
٭لاکھوں افراد کو کھانا اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔
٭متاثرہ علاقوں میں 117 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 37 ہزار افراد کابالکل مفت
علاج کیا گیا۔
٭جانوروں کے علاج کے لئے 44 کیمپس لگائے گئے جن میں 77ہزار جانور وں کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔
التجا: دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات میں اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ
ضرور حصہ ملائیں، اِن شآءَ اللہ دارین کی
سعادتیں آپ کا مقدر ہوں گی۔
مزید معلومات اور ڈونیشن دینے کے لئے رابطہ فرمائیں۔
00447393123786
0311-1212142
از: محمد
عمر فیاض عطاری مدنی