سہیل  عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے سلمان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بچوں کو اچھی عادتیں ڈلوائیے

حضرت امام بیہقی رحمہ اللہ علیہ کی کتاب السنن الکبریٰ ر وایت نمبر 5094 صحابی رسول عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نماز کے معاملے میں بچوں پر توجہ دیا کریں اور اپنی اولاد کو اچھے کاموں کی عادت ڈالو کہ اچھائیاں عادت ڈالنے ہی سے آتی ہیں۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے سہیل رضا عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ سلمان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کر نے کے لئے صاحبزادہ کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”حُمیل“۔ حمیل کا معنی ہے کفالت والا ، میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة والسلام ۔ اللہ رب العزیت آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ امین

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازی عمر بالخیر عطا فرما، مولائے کریم انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں نیک پرہیزگار عاشقِ ر سول بنا مولائے کریم انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت گزار بنا یہ پیارا پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا مخلص بنے۔ یا اللہ پاک ان کی امی کی کمزوری دور ہو، بیماری دور ہو، تکلیفیں در د پریشانی دور ہوجائے ہمت آجائے ، صحت مل جائے طاقت آجائے اور یہ نارمل لائف میں آکر تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام کرنے والی بن جائیں۔ مولائے کر یم ان کے ابو کو بھی صحت دے، عافیت دے ، ر احت دے ہمت دے ، طاقت دے روزی میں خیر و برکت دے، یہ سب مل کر نیکی کی دعوت کی دھوم مچائیں تیرے دین کی خوب خدمت کریں، سار ا گھرانہ علم اور تقویٰ حسنِ اخلاق اور عالیٰ کردار اور عشقِ رسول کے حوالے سے پہچانا جائے۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ اس کو زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس سو یا اس کے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

سلمان  عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے سلمان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بچوں کو اچھی عادتیں ڈلوائیے

حضرت امام بیہقی رحمہ اللہ علیہ کی کتاب السنن الکبریٰ ر وایت نمبر 5094 صحابی رسول عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نماز کے معاملے میں بچوں پر توجہ دیا کریں اور اپنی اولاد کو اچھے کاموں کی عادت ڈالو کہ اچھائیاں عادت ڈالنے ہی سے آتی ہیں۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے سلمان عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ سلمان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کر نے کے لئے صاحبزادہ کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”یمان“۔ یمان کا معنی ہے برکت والا ، میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة والسلام ۔ اللہ رب العزیت آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ امین

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازی عمر بالخیر عطا فرما، مولائے کریم انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں نیک پرہیزگار عاشقِ ر سول بنا مولائے کریم انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت گزار بنا یہ پیارا پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا مخلص بنے۔ یا اللہ پاک ان کی امی کی کمزوری دور ہو، بیماری دور ہو، تکلیفیں در د پریشانی دور ہوجائے ہمت آجائے ، صحت مل جائے طاقت آجائے اور یہ نارمل لائف میں آکر تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام کرنے والی بن جائیں۔ مولائے کر یم ان کے ابو کو بھی صحت دے، عافیت دے ، ر احت دے ہمت دے ، طاقت دے روزی میں خیر و برکت دے، یہ سب مل کر نیکی کی دعوت کی دھوم مچائیں تیرے دین کی خوب خدمت کریں، سار ا گھرانہ علم اور تقویٰ حسنِ اخلاق اور عالیٰ کردار اور عشقِ رسول کے حوالے سے پہچانا جائے۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ اس کو زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس سو یا اس کے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

پچھلے ماہ ربیع الاول 1443ھ میں پاکستان بھر میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کی جانب سے رسالہ ”صبح بہاراں“ تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا۔ نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری کے ذریعے جب یہ کارکردگی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی گئی تو امیر اہلسنت نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

پیغام عطار!

جشنِ ولادت منانے والوں سے آقا خوش ہوتے ہیں:

مکتبہ المدینہ کے رسالے صبح بہاراں صفحہ نمبر 7 پر لکھا ہے ایک عالم دین رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: اَلحمدُ لِلّٰہ مجھے خواب میں اللہ پاک کے نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہوا۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کیا آپ کو مسلمانوں کاہر سال آپ کی ولادت مبارک کی خوشیاں منانا پسند آتا ہے ارشاد فرمایا جو ہم سے خوش ہوتا ہے ہم بھی اس سےخوش ہوتےہیں۔

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں

شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران اور تاجر اسلامی بھائیوں کی خدمتوں میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نگرانِ شعبہ برائے تاجران ندیم عطاری نےیہ خوشخبری دی کہ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بر ائے تاجران کی طرف سے اس سال یعنی 1443ھ میں پاکستان بھر میں رسالہ ”صبح بہاراں“ بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کی مہم جاری و ساری ہے کاش اس رسالے میں بیان کئے گئے مدنی پھولوں کے مطابق ربیع الاول شریف کی تیاریاں کی جائیں مکتبہ المدینہ کو 2 لاکھ پچاس ہزار رسالوں کا آڈر بھی دیا چکا ہے جس میں سے پچاس ہزار رسالے حاصل کرکے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں مختلف کمپنیوں اور تاجروں کے تعاون سے مختلف طریقوں سے جشنِ ولادت کی بھرپور تشہیر بھی جاری ہے، اس کے علاوہ بھی جشنِ ولادت کے حوالے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران دیگر کئی نیک کاموں کے لیے بھی بھرپور کوششیں فرمارہے ہیں۔ سبحان اللہ، ماشا اللہ، تبارک اللہ

دعائے عطار

اے پاک! پروردگار شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے تاجر عاشقانِ رسول کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال فرما ، اے اللہ پاک انہیں ان کے والدین کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما۔

اے اللہ پاک ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا، یا اللہ پاک تیرے محبوب کریم بھی ان سے خوش ہوجائیں، یا اللہ پاک ان سب کو جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر محبوب پاک صاحبِ لالوک صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت الفردوس میں پڑوس عطا کرکے خوش کردے، جب تک دنیا میں رہیں تیرے دین کی خدمت کرتے رہیں، سنتوں پر عمل کرتے کرواتے رہیں، عشقِ رسول سے مالا مال رہیں، اخلاق درست رہیں، جھگڑے ، لڑائی، دنگا فساد سے بچیں رہیں، حسنِ اخلاق کے پیکر بنیں، نرمی مزاج میں آئے، غصہ چڑ چر ا پن ختم ہو، دل آزاریوں کا سلسلہ نہ ہو ۔ اے اللہ پاک ان سب کو اپنی پسند کا بندہ بنالے ، اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان سے راضی ہوجا اور یہ ساری دعائیں مجھ گناہ گاروں کےسردار کے حق میں بھی قبول فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مزید مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کو بھی رسالہ دیا جائے اس کو چاہیے کہ وہ اس رسالے کو پڑھ کر اس کے مطابق ربیع الاول شریف کی تیاری کریں اور ہمارے اسلامی بھائی بھی کوشش کرکے رسالہ جس کو دیا اس پر انفرادی کوشش کرکے یہ طریقہ کار عرض کریں ان شا اللہ مدینہ مدینہ میٹھا مدینہ ہوتا رہےگا۔ سب دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں اور تین دن کے مدنی قافلے کے لازما مسافر بنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں بھی شریک ہوں، کم از کم ہفتے میں ایک بار درس کی ترکیب رکھیں، مدنی مذاکرہ دیکھتے رہیں، اب تو بارہویں شریف میں تو بارہ جمع ایک مدنی مذاکرہ ان شا اللہ ہوں گے اس میں بھی ضرور مدنی چینل کے ذر یعے شر یک ہوں۔ سب اپنے چہرے پرداڑ ھی مبار ک سجائیں، زلفوں کی نعمت سجائیں، عمامے کا تاج سجائیں رہیں، سنتوں بھر ے لباس پہنیں اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے Misri Builder and Developer Office میر پور خاص کاوزٹ کیا جہاں ادارے کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اورنیو سوسائٹیز میں دینی کام کرنے کے حوالےسے گفتگو کی جس پر عہدیداران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔

رمضان المبارک کے بعد شوال المکرم میں چھ نوافل روزے رکھنے کے متعلق احادیث پاک میں  خوشخبریاں سنائی گئیں ہیں۔

اسی سلسلے میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے عاشقان رسول کو شوال المکرم میں چھ روزے نوافل رکھنے کی ترغیب دلائی ہے اور اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے روزے والے اور والیوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔

پیغام عطار!

شش عید کے روزوں نے بگڑی بنادی

فیضان رمضان کے پیج نمبر395کی حکایات کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

حضرت سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ عنہفرماتے ہیں ایک بار میں تین سال مکہ مکرمہ میں رہا ۔ مکہ شریف میں رہنے والےایک صاحب سےمیری بڑی محبت ہوگئی، بڑے نیک تھے۔آخر کار وہ سخت بیمار ہوئے، میں عیادت کے لئے حاضر ہواتو انہوں نے وصیت کی کہ جب میرا انتقال ہوجائےتواپنے ہاتھوں سے غسل دیجئے گا، میری نماز جنازہ بھی ادا کیجئے گا اور مجھے دفن کے بعد تنہا مت چھوڑیئے گا، ساری رات میرے قبر پر رہیئے گااور مجھے تلقین بھی کیجئے گا۔میں نے حامی بھر دی چنانچہ ان کے انتقال کے بعد وصیت پر عمل کی، قبرکے پاس حاضر تھاکہ آنکھ لگ گئی۔ غیب سےآواز آئی اے ! ” سفیان اب اس کو تمہاری تلقین اور تمہارے ساتھ (یعنی کمپنی) کی کوئی حاجت نہیں، ہم نے خود ہی اس کو اُنس دیا اور تلقین کی تو میں اُس آواز سے پوچھاکہ اس کو کس عمل کے سبب یہ مقام ملا؟آواز آئی! ”رمضان المبارک اور اس کے بعد شوال المکرم کے چھ روزے رکھنے کی برکت سے“

حضرت سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں ایک رات میں نے یہی خواب تین بار دیکھا،میں اللہ پاک کی جناب میں عرض کی! ”مولائے کریم مجھے بھی اپنے فضل و کرم سےان روزوں کی توفیق عطار فرما“

اے عاشقانِ رسول! شوال المکرم 1442ھ جاری ہے، چھ روزے رکھ لیجئے! روز رکھنا ضروری نہیں ہے، وقفے وقفے سے رکھ لیجئے،پورے مہینے میں چھ رکھنے ہوتے ہیں۔ نفل روزے کی فضیلت میں آتا ہے،”جس نے ماہ رمضان المبارک کے روزےرکھے، پھر شوال کے چھ روزے رکھےتو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے آج ہی جنا ہو“ اور ایک روایت کے مطابق اس کو پورے سال کے روزوں کا ثواب رہتا ہے کہ رمضان شریف کے روزے رکھے، چھ شوال کے رکھےتو ایسا ہے جیسے پورے سال کے روزے رکھے، سبحان اللہ ہمت کیجئے اور روزے رکھئے، میرے مدنی بیٹے اور مدنی بیٹیوں! اپنی کارکردگی دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کو پہنچائیے۔ میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شوال المکرم کے مدنی مذاکروں میں ہر ہفتے مدنی چینل پر کارکردگی کا اعلان کرتا رہوں گا اور ذیقعد ۃ الحرام کے پہلے ہفتے ہونے والے مدنی مذاکرے میں مدنی چینل پر سارے مہینے کے شش عید کے روزے رکھنے والوں کی تعداد کا بھی عرض کردونگا کہ شوال المکرم میں کتنے عاشقان رسول میرے مدنی بیٹوں اور بیٹیوں نے روزے رکھے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے۔ آمین

دعائے عطار

یا اللہ پاک جس نے ماہ رمضان شریف کے روزے رکھے اور شوال المکرم کے چھ روزے نفل کے رکھے۔ اس پہلے اس کو موت نہ دینا جب تک تیرے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسے اپنا جلوہ نہ دکھا دیں ، یا اللہ پاک انہیں برے خاتمے سے بچانااور ایمان پر دنیا سے اٹھانا، وقت آخر کلمۂ پاک نصیب کرنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

اِن دنوں فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے دعا کے لئے عرض کی جس پر امیر اہل سنت نے مدنی چینل پر براہِ راست فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی۔

دعائے عطار

یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔اے اللہ پاک! قبلہ اول کی حفاظت فرما۔ الہ العالمین! تجھے رحمتِ عالمیان کا واسطہ! یا اللہ پاک تجھے قراٰنِ پاک کا واسطہ!یا اللہ پاک تجھے صحابہ و اہلِ بیت کی عظمت و شان کا واسطہ! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔ ان پر رحم فرما۔ یا اللہ ! ان پر ظلم و ستم کی آندھیاں چلائی جارہی ہیں تو رحمت کی نظر فرمادے، کرم فرمادے، فضل کردے۔ یہ مظلوم اس ظلم و ستم سے نجات پا جائیں۔

اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام نیست و نابود ہوجائیں۔اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام کے میلے منصوبےخاک میں مل جائیں۔ یااللہ پاک ! اسلام کا بول بالا فرما، دشمنانِ اسلام کا منہ کالا فرما۔ اے اللہ پاک ہم سب پر اپنی رحمت کی نظر فرما ۔ دنیا جہان کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعائیہ پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے

Watch Video

اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا بی بی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے عرس کے موقع رمضان المبارک 1442ھ کی دسویں شب امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور نیاز کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں شانِ بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ

بخاری شریف میں ہے ایک بار جبرئیل علیہ السَّلام نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی، یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ کے پاس خدیجہ رضی اللہ عنہابرتن لارہی ہیں جس میں کھانااور پانی ہے جب وہ آجائیں تو انہیں ان کے رب کا اور میرا سلام کہ دیجئے اور یہ بھی خوشخبری سنادیجئےکہ جنت میں ان کے لئے موتی کا ایک گھر بنا ہےجس میں نہ کوئی شور ہوگا نہ کوئی تکلیف۔ (بخاری ، جلد2، ص565، حدیث 3820)

امیر اہل سنت کا پیغام نیچے ملاحظہ کریں:

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہےجس کے لئے دعوت اسلامی نے 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام کر رکھا ہے۔ ان شعبہ جات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کیا جارہا  ہے۔ ان شعبہ جات کو چلانے کے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کی ضرورت پیش آتی ہے جو دعوت اسلامی رمضان المبارک میں عاشقان رسول کی جانب سے دیئے گئے ڈونیشن اور عید الاضحیٰ میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے پوری کرتی ہے۔

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے اس ماہِ رمضان المبارک میں بھی ڈونیشن جمع کئے جارہےہیں جس کے لئے ذمہ داران دنیا بھر میں کوششیں کررہے ہیں۔

پچھلے دنوں ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو دعوت اسلامی کے لئے چندہ اکھٹا کررہے ہیں اور جو ان کو دے رہے ہیں اور دلوارہے ہیں ان کو سلامتی ایمان نصیب فرما، ان کورمضانِ مدینہ دکھا اور بے حساب مغفرت ان کا مقدر بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاًدنیا بھر میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں ہزاروں عاشقان رسول نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ دین سیکھنے  اور گناہوں سے بچنے کے لئے مدنی قافلے کے مسافر بنتے ہیں۔ شعبہ مدنی قافلہ دنیا بھر میں قافلے سفر کروانے کے لئے حکومتی چھٹیوں کو بھی خاص طور مدنظر رکھتا ہے۔ رواں ماہ 23 مارچ 2021ء کو پاکستان بھر میں حکومتی چھٹی آرہی ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دورانِ اجتماع شب معراج پاکستان بھر کے عاشقان رسول کو 21، 22 اور 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک ! جوجو میرا مدنی بیٹا21، 22، 23 مارچ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرے یا میری کوئی مدنی بیٹی اپنے محرم پر کوشش کرکےاسے سفر کروادے تو اس سے پہلے اس کو موت نہ دیناجب تک معراج والے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خواب میں جلوہ نہ دیکھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

شہادت عطاری   کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے شہادت عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”فارعہ “ رکھا جس معنیٰ ہے (لمبے بالوں والی) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ 

حاجی سرفراز حسین مدنی  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حاجی سرفرازحسین مدنی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”عَفراء“ رکھا جس معنیٰ ہے (سفید رنگ والی) ۔ ا امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔

نسیم مدنی  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے نسیم مدنی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”ہُمَیْنہ“ رکھا جس معنیٰ ہے (حفاظت کرنے والی) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔