عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہےجس کے لئے دعوت اسلامی نے 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام کر رکھا ہے۔ ان شعبہ جات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کیا جارہا  ہے۔ ان شعبہ جات کو چلانے کے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کی ضرورت پیش آتی ہے جو دعوت اسلامی رمضان المبارک میں عاشقان رسول کی جانب سے دیئے گئے ڈونیشن اور عید الاضحیٰ میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے پوری کرتی ہے۔

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے اس ماہِ رمضان المبارک میں بھی ڈونیشن جمع کئے جارہےہیں جس کے لئے ذمہ داران دنیا بھر میں کوششیں کررہے ہیں۔

پچھلے دنوں ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو دعوت اسلامی کے لئے چندہ اکھٹا کررہے ہیں اور جو ان کو دے رہے ہیں اور دلوارہے ہیں ان کو سلامتی ایمان نصیب فرما، ان کورمضانِ مدینہ دکھا اور بے حساب مغفرت ان کا مقدر بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم