شعبہ مدنی
قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاًدنیا بھر میں مدنی قافلے سفر کرتے
رہتے ہیں جس میں ہزاروں عاشقان رسول نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ دین
سیکھنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے مدنی
قافلے کے مسافر بنتے ہیں۔ شعبہ مدنی قافلہ دنیا بھر میں قافلے سفر کروانے کے لئے
حکومتی چھٹیوں کو بھی خاص طور مدنظر
رکھتا ہے۔ رواں ماہ 23 مارچ 2021ء
کو پاکستان بھر میں حکومتی چھٹی آرہی ہے۔
اسی سلسلے میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے دورانِ اجتماع شب معراج پاکستان
بھر کے عاشقان رسول کو 21، 22 اور 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ پاک ! جوجو میرا مدنی بیٹا21، 22، 23 مارچ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرے یا میری کوئی
مدنی بیٹی اپنے محرم پر کوشش کرکےاسے سفر کروادے تو اس سے پہلے اس کو موت نہ
دیناجب تک معراج والے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا خواب میں جلوہ نہ دیکھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم