ام المؤمنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ کے یومِ عرس کے موقع
پر امیر اہل سنت کا پیغام
اُمُّ المؤمنین حضرت
سیدتنا بی بی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے عرس کے موقع رمضان المبارک
1442ھ کی دسویں شب امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور نیاز کا
اہتمام کیا ۔
اس موقع پر امیر اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
ویڈیو پیغام میں شانِ بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
بخاری شریف میں ہے ایک
بار جبرئیل علیہ
السَّلام نے بارگاہ رسالت میں حاضر
ہوکر عرض کی، یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم آپ کے پاس خدیجہ رضی اللہ عنہابرتن لارہی ہیں جس میں کھانااور پانی ہے جب وہ آجائیں تو
انہیں ان کے رب کا اور میرا سلام کہ دیجئے اور یہ بھی خوشخبری سنادیجئےکہ جنت میں
ان کے لئے موتی کا ایک گھر بنا ہےجس میں
نہ کوئی شور ہوگا نہ کوئی تکلیف۔ (بخاری
، جلد2، ص565، حدیث 3820)
امیر
اہل سنت کا پیغام نیچے ملاحظہ کریں: