پچھلے ماہ ربیع الاول 1443ھ میں پاکستان بھر میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کی جانب سے رسالہ ”صبح بہاراں“ تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا۔ نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری کے ذریعے جب یہ کارکردگی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی گئی تو امیر اہلسنت نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

پیغام عطار!

جشنِ ولادت منانے والوں سے آقا خوش ہوتے ہیں:

مکتبہ المدینہ کے رسالے صبح بہاراں صفحہ نمبر 7 پر لکھا ہے ایک عالم دین رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: اَلحمدُ لِلّٰہ مجھے خواب میں اللہ پاک کے نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہوا۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کیا آپ کو مسلمانوں کاہر سال آپ کی ولادت مبارک کی خوشیاں منانا پسند آتا ہے ارشاد فرمایا جو ہم سے خوش ہوتا ہے ہم بھی اس سےخوش ہوتےہیں۔

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں

شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران اور تاجر اسلامی بھائیوں کی خدمتوں میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نگرانِ شعبہ برائے تاجران ندیم عطاری نےیہ خوشخبری دی کہ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بر ائے تاجران کی طرف سے اس سال یعنی 1443ھ میں پاکستان بھر میں رسالہ ”صبح بہاراں“ بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کی مہم جاری و ساری ہے کاش اس رسالے میں بیان کئے گئے مدنی پھولوں کے مطابق ربیع الاول شریف کی تیاریاں کی جائیں مکتبہ المدینہ کو 2 لاکھ پچاس ہزار رسالوں کا آڈر بھی دیا چکا ہے جس میں سے پچاس ہزار رسالے حاصل کرکے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں مختلف کمپنیوں اور تاجروں کے تعاون سے مختلف طریقوں سے جشنِ ولادت کی بھرپور تشہیر بھی جاری ہے، اس کے علاوہ بھی جشنِ ولادت کے حوالے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران دیگر کئی نیک کاموں کے لیے بھی بھرپور کوششیں فرمارہے ہیں۔ سبحان اللہ، ماشا اللہ، تبارک اللہ

دعائے عطار

اے پاک! پروردگار شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے تاجر عاشقانِ رسول کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال فرما ، اے اللہ پاک انہیں ان کے والدین کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما۔

اے اللہ پاک ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا، یا اللہ پاک تیرے محبوب کریم بھی ان سے خوش ہوجائیں، یا اللہ پاک ان سب کو جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر محبوب پاک صاحبِ لالوک صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت الفردوس میں پڑوس عطا کرکے خوش کردے، جب تک دنیا میں رہیں تیرے دین کی خدمت کرتے رہیں، سنتوں پر عمل کرتے کرواتے رہیں، عشقِ رسول سے مالا مال رہیں، اخلاق درست رہیں، جھگڑے ، لڑائی، دنگا فساد سے بچیں رہیں، حسنِ اخلاق کے پیکر بنیں، نرمی مزاج میں آئے، غصہ چڑ چر ا پن ختم ہو، دل آزاریوں کا سلسلہ نہ ہو ۔ اے اللہ پاک ان سب کو اپنی پسند کا بندہ بنالے ، اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان سے راضی ہوجا اور یہ ساری دعائیں مجھ گناہ گاروں کےسردار کے حق میں بھی قبول فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مزید مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کو بھی رسالہ دیا جائے اس کو چاہیے کہ وہ اس رسالے کو پڑھ کر اس کے مطابق ربیع الاول شریف کی تیاری کریں اور ہمارے اسلامی بھائی بھی کوشش کرکے رسالہ جس کو دیا اس پر انفرادی کوشش کرکے یہ طریقہ کار عرض کریں ان شا اللہ مدینہ مدینہ میٹھا مدینہ ہوتا رہےگا۔ سب دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں اور تین دن کے مدنی قافلے کے لازما مسافر بنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں بھی شریک ہوں، کم از کم ہفتے میں ایک بار درس کی ترکیب رکھیں، مدنی مذاکرہ دیکھتے رہیں، اب تو بارہویں شریف میں تو بارہ جمع ایک مدنی مذاکرہ ان شا اللہ ہوں گے اس میں بھی ضرور مدنی چینل کے ذر یعے شر یک ہوں۔ سب اپنے چہرے پرداڑ ھی مبار ک سجائیں، زلفوں کی نعمت سجائیں، عمامے کا تاج سجائیں رہیں، سنتوں بھر ے لباس پہنیں اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم