کراچی: دعوتِ اسلامی کے بانی اور معروف روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے بھی اپنے مریدین، معتقدین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک علمی و اصلاحی رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے۔ امیرِ اہلِ سنت نے نہ صرف اس رسالے کے مطالعے کا ذہن دیا ہے بلکہ پڑھنے اور سننے والوں کے لیے ایک جامع اور رقت انگیز دعا بھی فرمائی ہے۔

اس ہفتے کا رسالہ: ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول (قسط 2)“

امیرِ اہلِ سنت نے اس بار 16 صفحات پر مشتمل رسالہ ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول (قسط 2)“ پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے۔ یہ رسالہ معروف بزرگ حضرت شیخ ابو طالب مکی رحمۃُ اللہِ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب ”قوت القلوب“ سے ماخوذ ہے، جس میں روحانیت، اخلاقیات اور باطنی اصلاح کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول جمع کیے گئے ہیں۔

امیرِ اہلِ سنت کی جانب سے دی گئی خصوصی دعا

علامہ الیاس قادری صاحب نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے والوں کو اپنی مخصوص ”دُعائے عطار“ سے نوازتے ہوئے فرمایا:

”یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول (قسط 2)“ پڑھے یا سُن لے، اسے نیکیوں بھری زندگی اور ایمان و عافیت والی موت عطا فرما کر جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین۔“

مطالعے کی اہمیت

دعوتِ اسلامی کے ذرائع کے مطابق، امیرِ اہلِ سنت ہر ہفتے ایک رسالے کی ترغیب اس لیے دلاتے ہیں تاکہ لوگوں میں دینی کتابوں کے مطالعے کا ذوق پیدا ہو اور وہ اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس ہو سکیں۔

رسالہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

عاشقانِ رسول اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے پی ڈی ایف (PDF) فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ رسالہ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

رسالہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں