دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اوردعا دی کہ یا ربِّ مصطفیٰ عَزَّوَجَلْ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جو کوئی اس رسالے کے 37 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو اپنی محبت اور اپنے خوف میں رونے والی آنکھیں عطا فرما۔اٰمین


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے صوتی پیغام میں عیدِ قرباں کے ایّام میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے اور یہ مدارس المدینہ،جامعات المدینہ،قافلےاوردیگر شعبہ جات کے ذریعے قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو دنیابھرمیں پہنچانے میں مصروفِ عمل  ہےاوردین کی خدمت کا یہ کام مسلمانوں کے مالی اوربدَنی تعاون کے ذریعے ہورہا ہے ۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی ایک منظم تحریک ہےاوراس کے کام کرنے کاایک انداز ہے ۔اس تحریک سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو12مدنی کام کرنے ہوتے ہیں جن میں سے ایک مدنی کام ہفتہ واراجتماع ہے۔سفرِِ حج کے دوران امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطاّر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدین اورطالبین کو مکہ پاک کی خوشبودارفضائوں سے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں قربانی کی کھالیں بھرپورطریقے سے جمع کرنے کا ذہن دیااورساتھ میں15اگست 2019ءکے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئےمکے،مدینے میں حاضری کی دعاؤں سے نوازا۔


احمد آباد ملتان میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے دورانِ زمانۂ طالب علمی میں موبائل فون کے استعمال کو ترک کردیا اور اپنا یہ پیغام امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہتک پہنچایا جس پرامیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےبطورِ جواب اپنے آڈیو پیغام میں ان جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو دورانِ زمانۂ طالب علمی موبائل فون کے استعمال کو ترک کرنے پرخوشی کا اظہار فرمایا اور کی حوصلہ افزائی فرمائی نیز ان کے لئے دعائے استقامت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔


دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ”دِل جیتنے کا نسخہ“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سےبھی نوازا۔


عاشقانِ رسول کو  ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے رسالہ” گرمی سے حفاظت“ کے مدنی پھول پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سےبھی نوازا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن سید عارف علی عطاری کے یہاں مدنی منے کی ولادت ہوئی جس کی اطلاع ملنے پر شیخِ کامل ،سنتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔اپنے صوتی پیغام میں امیر اہلِ سنت نے خاندان کے تمام افراد کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام محمد اور پکارنے کے لئے محمد عاطف رضا رکھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ کو شکرانے میں خصوصی مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 25 سو روپے کے مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

ایک مَدَنی اسلامی بھائی نے سلسلہ ذہنی آزمائش (سیزن 10) میں نگرانِ شوریٰ کے مدنی پھول سُن کر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں سوز و گداز سے بھرپور دو صَوتی پیغامات بھیجے جن کا خلاصہ کچھ یوں ہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ پىارے باپا جان! آج میں نے مَدَنى چىنل کا سلسلہ ذہنى آزمائش (سیزن 10) مىں نگرانِ شورىٰ کے مدنى پھول سننے کى سعادت حاصل کی، جس میں انہوں نےیہ بھی فرمایا کہ ”جب مىں والد صاحب کى قبر پر حاضری کے بعد گھر آیا تو میں اپنے بىٹوں کو لے کر بىٹھا اور انہیں سمجھانے لگا کہ بىٹا! ان تمام معاملات سے ہمىں ىہ چىز سىکھنے کو ملی کہ ہمىں ایمان کی حالت میں، دعوتِ اسلامى کے مَدَنى ماحول مىں مَدنى کام کرتے کرتے مرنا ہے، اللہ پاک نے چاہا تو اس کی ہمیں بہت برکتىں ملیں گى۔“ پیارے باپا جان! نگرانِ شورىٰ کے مدنى پھولوں نے دل پر اثر کیا اور مىں سوچنے لگا کہ پتا نہىں میرا کىا بنے گا؟ مىرا اىمان پر خاتمہ ہوگا ىا نہىں؟ پتا نہیں مَدنى ماحول مىں مدنى کام کرتے کرتے مىرى وفات ہوگى ىا نہىں؟ پىارے باپا جان! جس طرح نگرانِ شوریٰ آپ کے منظورِ نظر ہیں مىں بھى چاہتا ہوں کہ آپ کا منظورِ نظر بَن جاؤں، آپ جس طرح چاہتے ہىں مىں بھی اُسی طرح دعوتِ اسلامى کا مدنى کام کرنے والا بَن جاؤں، آپ کو خوش کرنے والا بَن جاؤں، ہمىشہ آپ کى آنکھىں ٹھنڈى کروں، آپ کى خوب خدمت کروں اور دن رات مدنى کاموں کے لئے بس وقف ہوجاؤں۔ مىں اسى مَدَنى ماحول مىں مدنى کام کرتے ہوئے آپ کى غلامى مىں مرنا چاہتا ہوں، آپ مجھے کبھى بھی دُور مت فرمائىے گا، دنىا و آخرت ہر جگہ نگاہِ کرم فرمائىے گا۔ پىارے باپا جان! مىں دن رات گناہوں مىں ڈوبا ہوا ہوں، مجھ سے گناہوں کى عادتىں نہىں چھوٹتیں، آپ دعا فرمائىں کہ مىرى گناہوں کى عادتىں چھوٹ جائىں، مىرى غفلتىں دُور ہوجائىں، مىں متقی و پرہىزگار اور مَدَنى انعامات پر عمل کرنے والا بَن جاؤں۔ مرشد نگاہِ کرم فرمائیے! شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابی صَوتی پیغام میں اُس اسلامی بھائی کو دعاؤں سے نوازا اور مَدَنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا: نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ آپ کے پُر سوز رقت انگىز دو صَوتى پىغامات میں نے سنے، اللہ پاک آپ کے سوز و گداز مىں مدىنے کے بارہ چاند لگائے اور آپ کو اپنى صلاحىتوں سے دىنى خدمتىں مزىد بڑھانے کى سعادت بخشے، اللہ تعالىٰ آپ کو برکتىں دے، آپ خوب مدنى کام کریں۔ اب دىکھو! مىں بھی آپ کے سامنے ہوں، بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ جو مسائل ہوتے ہىں وہ ظاہر ہے کہ آپ سمجھ نہىں سکتے مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اللہ پاک کی دی ہوئی توفیق سے کچھ نہ کچھ تَگ و دَو کر ہی رہا ہوں، کچھ کر نہیں پاتا لیکن کوشش کر رہا ہوں۔ میں پردیس میں کیوں ہوں؟ اس میں میرا آدھا فیصد بھی کوئی دنیاوی مفاد نہیں ہے، صرف اور صرف دین کی خدمت کے لئے، تحریری کام کے لئے یہاں پڑا ہوں، حالانکہ مجھے بابُ المدینہ میں مزہ آتا ہے، گھر گھر ہوتا ہے اور پھر وہاں اپنا مدنی ماحول تو مدینہ مدینہ ہوتا ہے، ىہاں پردیس میں اکىلے ! ىوں کہہ سکتا ہوں کہ وىرانے جىسى جگہ ہے۔ بہرحال مىں ىہ چاہتا ہوں کہ آپ مدنى کاموں کى کسی مجلس چاہے مدنى انعامات ىا مدنى قافلہ کی مجلس مىں اپنی کوئی تنظیمی ذِمّہ داری لے لىں اور پھر ہر مہىنے تىن دن مدنى قافلے میں سفر ہو، روزانہ فیضانِ سنّت سے درس دینے کی ترکیب ہو اور روزانہ بالغان کے مدرسۃُ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی ترکیب ہو، اس سے آپ کو اچھے طریقے سے قراٰنِ پاک پڑھنا بھی آجائے گا اور ثواب بھى ملے گا تو اس طرح بارہ مدنى کاموں مىں خود کو مصروف کرلىں، اِنْ شَآءَ اللہ دنىا و آخرت مىں فائدہ ہوگا، آپ کے کردار مىں بھى فرق پڑے گا اور مىرا بھى دل بڑا خوش ہوگا۔ اب آپ کوئى خوشخبرىاں سنائىں اور اللہ پاک کا نام لے کر استقامت کے ساتھ بس مَدَنی کام کرنے میں لگ جائیں۔ انسان کی زندگی میں ٹرننگ پوائنٹ آتا ہے اور چوٹ لگنے کے کچھ اىسے معاملات ہوتے ہىں کہ ہزاروں بىان سنے مگر انسان پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور بعض اوقات بچّہ کوئی ایسی بات کردیتا ہے جو دل کو چوٹ کرجاتی ہے اور انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ مَا شَآءَ اللّٰہ آپ ایک اچّھے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں اور اپنے طور پر کچھ نہ کچھ مدنی کام بھی کرہی رہے ہوں گے لیکن اب آپ تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں لگ جائىں، جتنا مدنی کام کرىں اُتنا اچھا ہے۔نگرانِ شورىٰ کى باتوں سے آپ کو چوٹ لگى ہے تو اب آپ جو بھی تنظىمى طور پر مدنی کام شروع کرىں اُس مىں ان کے والد صاحب کے اىصالِ ثواب کی بھی نىّت کرلىں، آپ کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوگی اور نگرانِ شوریٰ کے والد صاحب کو بھی ثواب پہنچے گا، اللہ پاک اُن پر رحم فرمائے، جب کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو شروع شروع میں لوگوں کی مرحوم کو ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ مرحوم کو بھول جاتے ہیں، بس اللہ ہی کى رحمت کا سہارا ہے۔ بعض اوقات اىصالِ ثواب بھى دِکھاوے کے لئے کرتے ہىں تاکہ اُن کے عزىزوں کو اچّھا لگے کہ فلاں نے اِتنا اِتنا ایصالِ ثواب کیا ہے۔ چُپکے سے کسى کو پتا نہ چلے اس طرح اىصالِ ثواب کرنا ىہ بڑا مشکل کام ہے، اللہ پاک اخلاص نصیب کرے۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جوابی صَوتی پیغام ملنے پر اُس اسلامی بھائی نے صَوتی پیغام کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر لَبَّیک کہتے ہوئے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی نیّتوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ تین سالوں (یعنی 25جنوری 2016ء) سے مدنی چینل پر جاری درسِ شفاء شریف کا ختم شریف 3مارچ 2019ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہوا، اس پُر مسرّت موقع پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدرّسِ شفاء شریف استاذُ الحدیث حافظ حسّان عطاری مدنی کو تہنیتی پیغام جاری کیا اور شفاء شریف کے درس کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے مدنی پھول عطا فرمائے۔ ختمِ شفاء شریف میں مفتی محمدقاسم قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی شرکت فرمائی اور سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

30اپریل 2019ء کو میر پور خاص میں واقع ایک سی این جی پمپ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث تقریباً 4کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا۔ خبر ملنے پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سی این جی پمپ کے مالک فاروق میمن کے نام ایک صوتی پیغام جاری کیا جس میں آپ نے ان سے مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبروتسلی کا ذہن دیا۔