اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی
ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ
کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ ”سانپ نما جن“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی جائے گی،
تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے
قریبی مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔
دعائے
عطار
یا
اللہ! جو کوئی رسالہ سانپ نما جن کے 27 صفحات پڑھ یا سن لے اسے ہمارے غوثِ اعظم کے
طفیل برے خاتمے سے بچا۔آمین
رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/sanp-numa-jin
رسالے کی آڈیو سننے کے لئے وزٹ کیجئے:
دعوتِ
اسلامی کے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے لئے 24 نومبر 2019 کو ٹیلی تھون
ہونے جا رہا ہے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے اور کوششیں کرنے والوں کیلئے امیر اہل
سنت کی خوب دعائیں، ٹیلی تھون میں تعاون دونوں جہاں میں کام آئے گا۔ امیر اہل سنت
تفصیلات کے مطابق 24 نومبر 2019 بروز اتوار (دوپہر تقریباً 2 بجے سے) ٹیلی تھون (Telethon) ہونے جا رہا ہے۔ جس میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا ہے۔ یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ لاکھوں طلبہ کو بالکل مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے، جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 24 نومبر کو ٹیلی تھون کا سلسلہ کرنے جارہی ہے۔
امیر اہل سنت حضرت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی لوگوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ہے اور تعاون کرنے والوں کو خوب دعاؤں سے نوازا ہے، آپ نے اپنے ایک پیغام میں فرمایا: اللہ نے آپ کو مال دیا ہے تو ٹیلی تھون میں ضرور تعاون کیجئے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ آپ کو دونوں جہاں میں کام آئے گا۔فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: ہر شخص قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا اس وقت تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے۔ (المسندللامام احمد بن حنبل ، الحدیث: ۱۷۳۳۵،ج۶،ص۱۲۶) ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ صدقہ قبر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ (شعب الایمان ، باب فی الزکاة ، التحریض علی صدقۃالتطوع ، ۳ /۲۱۲ ، حدیث : ۳۳۴۷ )
دعائے عطار: یااللہ! 24 نومبر 2019 کو دعوت
اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کیلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی
ٹیلی تھون سے پہلے یا بعد میں اپنی اپنی ملکی کرنسی کے اعتبار سے کم از کم ایک یونٹ
جمع کرائے اسے برے خاتمے سے بچا اور مرتے وقت جلوۂ مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دِکھا اور قبر میں اسے راحتیں اور
برکتیں عطا فرما۔ اے اللہ! اس کا بے حساب جنت میں داخلہ فرما۔ اور جو زیادہ یونٹ جمع
کروائے، مالکِ کریم! اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما اور ساتھ ہی ساتھ اس کو جنت
الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس
نصیب فرما۔ جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہنیں
دوسروں کو یونٹ جمع کرانے کی ترغیب دیں، تیار کریں یا اس کیلئے کسی بھی طریقے سے
کوشش کریں ان تمام کے حق میں اور مجھ گناہ گار کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے
92-311-1212142+
00447393123786
ٹیلی تھون میں آ ن لائن رقم جمع کروانے کے لئے
درج ذیل لنک پر کلک کیجئے
https://www.dawateislami.net/onlinedonation/
Unit |
Currency |
Country |
Unit |
Currency |
Country |
9500 |
NPR |
Nepal |
100 |
AUD |
Australia |
110 |
NZD |
New Zealand |
25 |
BHD |
Bahrain |
600 |
NOK |
Norway |
6800 |
BDT |
Bangladesh |
25 |
OMR |
Oman/Muscat |
120 |
CAD |
Canada |
10000 |
PKR |
Pakistan |
460 |
CNY |
China |
240 |
QAR |
Qatar |
12000 |
LKR |
Sri lanka |
250 |
SAR |
Saudi Arabia |
450 |
DKK |
Denmark |
90 |
SGD |
Singapore |
70 |
EURO |
Europe |
1000 |
ZAR |
South Africa |
480 |
SRD |
Suriname |
80000 |
KRW |
South Korea |
520 |
HKD |
Hong Kong |
3000 |
SDG |
Sudan |
950000 |
IDR |
Indonesia |
650 |
SEK |
Sweden |
2700000 |
IRR |
Iran |
150000 |
TZS |
Tanzania |
7000 |
JPY |
Japan |
2000 |
THB |
Thailand |
7000 |
KES |
Kenya |
390 |
TRY |
Turkey |
20 |
KWD |
Kuwait |
240 |
AED |
U.A.E |
46000 |
KGS |
Kyrgyzstan |
65 |
GBP |
U.K |
47000 |
MWK |
Malawi |
100 |
USD |
U.S.A |
280 |
MYR |
Malaysia |
240000 |
UGX |
Uganda |
2500 |
MUR |
Mauritius |
850 |
ZMW |
Zambia |
5000 |
MZN |
Mozambique |
مدنی کاموں کی ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام
مدنی کاموں کی
ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام
اسلامی بہنوں کی دین کے لیے قربانی...
10 ممالک سے سفر کرکے اسلامی بہنیں کراچی سنتوں
بھرے اجتماع میں پہنچ گئیں۔
امیر اہل سنت نے دعاؤں سے نوازا اور مختلف اہم
کاموں کی ترغیب دلائی
تفصیلات: ان دنوں کراچی میں 10مختلف ممالک سے آئی
ہوئی اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔ امیر اہلِ سنت حضرت مولانا الیاس
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 24 ستمبر 2019 کو ان اسلامی بہنوں کے لیے
دعاؤں اور نصیحتوں پر مشتمل ایک صوتی
پیغام جاری کیا جس میں آپ نے فرمایا:
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ
نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیم!
اَلسَّلَامُ
عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ!
ما شاء اللہ،ما شاء اللہ،ما شاء اللہ مجھے بتایا گیا کہ عمان سے پانچ
اسلامی بہنیں ،آسٹریلیا سے ایک اسلامی بہن ،کینیڈا سے ایک ،فجی سے ایک ، اٹلی سے
ایک، سی لنکا سے ایک،کینیا سے دو، چائنا سے ایک، یوکے سے تین اور یوگینڈا سے ایک!
یوں کل سترہ اسلامی بہنیں مختلف ممالک سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے کراچی
تشریف لائی ہوئی ہیں،کراچی کی اسلامی
بہنیں بھی شریک ہیں۔ مرحبا !مرحبا!مرحبا!
مجلس مشاورت کی کاوشیں بھی مرحبا، مَا شَآءَ اللّٰہ سب مِل جُل کر دین کی خدمت کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ اللہ کریم سب کا آنا جانا قبول فرمائے،
قدم قدم پر برکتیں نصیب فرمائے،دونوں جہانوں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدر فرمائے،سب
کو بے حساب بخشے، آل اولاد کو بھی بے حساب بخشے۔
میری مدنی بیٹیو!
خوب خوب دعوت اسلامی کا مدنی کام کریں، مدنی انعامات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور
روزانہ غور و فکر کرکے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کریں اور اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دار اسلامی بہن
کو جمع بھی کروائیں، ہر ہفتہ وار
مدنی رسالے کا بھی مطالعہ کریں یا آڈیو
میں سن لیں اور اسلامی بہنوں کے جو آٹھ مدنی کام ہیں ان کی بھی دھوم دھام کریں۔
اللہ کریم آپ سب کو برکتیں دے ،خوب دین کی خدمت نصیب فرمائے، اخلاق اچھے کرے،
کردار ستھرا کرے، غصے کی عادت نکل جائے، چڑچڑے پن کی عادت نکل جائے،کہاں کیا بولنا
ہے اس کی بھی اللہ کرے شُد بُد آجائے، اللہ سب کو
برکتیں دے، میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا کیجئے گا۔آپ کے ساتھ جو محارم آئے ہیں مَا شَآءَ اللّٰہ ان کی بھی بڑی خدمات ہیں اور ان کی بھی بہت بڑی قربانیاں ہیں۔ اللہ ان سب کے حق
میں بھی یہ دعائیں قبول فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تفصیلات: امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی سیرت کا اگر مطالعہ کیا
جائے تو اندازہ ہوگا کہ آپ کی نس نس میں صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہارکی محبت کوٹ
کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
صحابہ و اہلِ بیت سے امیراہل سنت کی محبت کی ایک واضح مثال
پچھلے دنوں دیکھنے میں آئی کہ حیدرآباد کے حاجی خالد عطاری نے امیر اہلِ سنت کی ترغیب پر مسجد تعمیر کرنے کیلئے جگہ خریدی اور
آپ سے مسجد کا نام رکھنے کے متعلق عرض کیا تو آپ نے مسجد کا
نام ”فیضانِ اہلِ بیت “رکھا۔ یقینا یہ اہلِ بیت سے امیر اہل سنت کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ پاک
ہمیں صحابہ و اہلِ بیت کی سچی غلامی عطا
فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، گھر کی تمام خواتین
جھلس گئیں، امیر اہلِ سنت کا اظہار افسوس
مفتیِ قلاّت کے گھر میں گیس سلنڈر
پھٹ گیا، 4 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی
امیر اہلِ سنّت نے بہت زیادہ
ڈھارس و تسلی دی۔
مزید فرمایا: انسان جس سے محبت
کرتا ہو اس کے فوت ہونے پر صبر کرے تو اللہ پاک اسے جنت عنایت فرمائے گا۔ (شرحِ حدیث)
تفصیلی خبر:
کنزالایمان و خزائن العرفان کا
بروہی زبان میں ترجمہ کرنے والے مفتیِ قلّات حضرت مولانا مفتی عبدالغفار حلیمی
صاحب کے گھر کے کچن میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے گھر کی 6 خواتین بہت زیادہ
جھلس گئیں جس کے نتیجے مفتی صاحب کے بچوں
کی امی، دو صاحبزادیاں، اور بڑی بہو انتقال کر گئیں جبکہ ایک صاحبزادی اور بہو
شدید زخمی حالت میں کوئٹہ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے
پر امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے (26محرم الحرام 1441ھ مطابق 26 ستمبر 2019 کو) آڈیو پیغام کے ذریعے
مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادوں سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی، مرحومین کے لئے
دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کےلئے دعائے صحت فرمائی نیز دعا میں یہ بھی کہا:
یااللہ ! قبلہ مفتی صاحب بڑے
غمزدہ اور صدمے سے چور چور ہوں گے، اے اللہ! ان پر کوئی ایسی رحمت کی نظر
فرما کہ ان کے غم غلط ہوجائیں، مولائے کریم! انہیں خوشیاں نصیب فرما، یااللہ! سارا خاندان رنج و غم
میں ڈوبا ہوا ہوگا محبوبِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے کوئی ایسی خوشی کی لہر
آجائے کہ ان کے غم دور ہو جائیں، خوشیاں پلٹ آئیں، اِلٰهُ
العَالمِیْن!
رحم فرما، کرم فرما، فضل فرما۔ اٰمین
بہار آئے میرے دل کے چمن
میں یا رسول اللہ
ادھر بھی آکے لگے چھینٹا
کوئی رحمت کے بادل سے
امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کےلئے بخاری شریف سے حدیثِ قدسی
بیان کرتے ہوئے کہا:اللہ پاک
فرماتا ہے: جب میں اپنے بندۂ مومن کی دنیاکی کوئی پیاری چیز لے لوں، پھر وہ صبر
کرے تو میرے پاس اس کی جزا جنت کے سوا کچھ نہیں۔ (بخاری شریف، حدیث: 6424)
اس حدیثِ قدسی کی شرح یوں بیان کی
گئی ہے کہ: کسی شخص کے ماں باپ، بھائی بہن، بیوی، یا اولاد میں سے یا اس کے علاوہ
کوئی ایسا انسان فوت ہوجائے جس سے وہ محبت کرتا ہو اور اس کے فوت ہونے پر صبر کرے
تو اللہ پاک
اسے جنت عنایت فرمائے گا۔ (فتح
الباری، مراۃ، مرقاۃ)
امیر اہلِ سنت نے مزید فرمایا: اللہ آپ کو صبر دے۔ مجھے آپ
سے ہمدردی ہے۔ اللہ کریم آپ کے حال پر رحم فرمائے۔ ظاہر ہے جو صدمہ آپ کو
پہنچا ہے وہ آپ ہی سمجھ سکتے ہیں، ہم نہیں سمجھ سکتے۔ اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال
ہے۔
مختلف شہروں میں شدید زلزلہ،امیرِ اہلِ سنّت کا اظہارِ افسوس، مالی امداد کا اعلان
ہیڈ لائنز: پاک و ہند کے مختلف شہروں میں
زلزلہ۔۔ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری نے زلزلے کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا
کہ زلزلے گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں۔۔ آپ نے زلزلہ زدگان کی امداد کا اعلان کیا
اور عاشقان رسول کوجانی و مالی تعاون کی اپیل کی۔
مزید تفصیلات
(ویب ڈیسک25,SEP,2019) 24
ستمبر 2019 کو کشمیر، اسلام آباد سمیت پاک
و ہند کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا، جس میں کافی جانی مالی نقصان ہوا۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے
25ستمبر2019 کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں آپ کا کہنا تھاکہ: زلزلے گناہوں کی وجہ
سے آتے ہیں، اس لیے ایسے موقع پر اللہ تعالی کی جناب میں توبہ کرنی چاہیے، گناہوں
کی معافی طلب کرنی چاہیے، استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ پڑھتے رہنا چاہیے، آئندہ گناہوں سے
بچنے کا ذہن بنانا چاہیے اور نمازوں کی پابندی
شروع کر دینی چاہیے۔ امیر اہل سنت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کرتے
ہوئے کہا:یااللہ! ا س زلزلے میں جتنے مسلمان انتقال کر گئے سب کو غریق رحمت فرما،
سب کی مغفرت فرما۔ جو زخمی ہوگئےانہیں روبہ صحت کر دے، انہیں شفائے عاجلہ کاملہ
نافعہ عطا کر دے، ان کو در در کی ٹھوکروں سے بچا لے۔ جن کے مال کا نقصان ہوا انہیں
اچھا بدل عطا فرمادے۔امیر اہل سنت نےسوگوارں سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا: جن کے
رشتے دار فوت ہوئے میں ان سب سے تعزیت کرتا ہوں۔ اور جو زخمی ہوئے میں ان کے
عزیزوں سے ہمدری اور غمخواری کا اظہارکرتا ہوں۔
امیر اہل سنت نے زلزلہ زدگان کی امداد کا
اعلان کرتے ہوئے فرمایا: دعوت
اسلامی کی امدادی کاموں کےلیے مجلس سے میری مدنی التجا ہے کہ فوری طور پر آقا کی
دکھیاری امت کو سنبھالنے کی کوشش کریں۔ ان کی مالی مدد کریں۔ مزید فرمایا: عاشقان
رسول کو اس مصیبت کے وقت میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اور
جانی مالی تعاون کرنا چاہیے۔ عاشقان رسول آگے بڑھیں اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی
کا ساتھ دیں۔
اسلام کے 5 ارکان میں ایک رکن حج بھی ہے جس کی ہر مومن
اور مسلمان کو دِلی خواہش ہوتی ہے۔اس سال امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، نگرانِ
شوریٰ ،چند اراکینِ شوریٰ اور کئی اسلامی
بھائیوں پر مشتمل چل مدینہ کا قافلہ حجِ بیت
اللہ کی سعادت حاصل کرنےحرمین طیّبین زاد ہمااللہ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچا ۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے چل مدینہ
قافلہ کے اسلامی بھائیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے فرمایا! ”چل مدینہ سے مشرف میرے
مدنی بیٹے اور مدنی بیٹیوں کی خدمتوں میں اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ! ابھی کل ہی کی بات ہے جیسے میں مطاف کی طرف
جارہا تھا، حسرتیں مچل رہی تھیں آرزوئیں گدگدارہی تھیں، اورگویا رواں رواں کیف و مستی میں جھوم رہا تھا کہ وہ مدینہ
کا سفر تھا۔ ہائے یہ حسن رضا آئے میرے پاس ابھی میں نے ان سے پوچھا کہ کہاں جارہے
ہو؟تواِنہوں نے کہا کہ” مدینہ“ یہ بھی ظاہر ہے شوق والی بات ہے مدینے کے لیے
تیار ہیں اس وقت جانے کے لئے، اس کو کیا پتا مدینہ چھوڑ آئے ، اب میں بیرون ملک جارہا ہوں میرا سفر اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دین کے
لئے ہے اپنے ذاتی کام کے لئے نہیں جارہا، کامیابی کی دعا کا ملتجی ہوں، کہ میں اپنے مقصد
میں کامیاب ہوں اور آپ سب کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ آپ سب کو اللہ بے حساب بخشے آپ سب کے صدقے میری بھی بے حساب
مغفرت ہوجائے، میرے مدنی بیٹوں اور مدنی بیٹیوں آنے کے بعد خدا
جانے اپنے مدنی کاموں میں اضافہ کیا یا کیا کیا، یا تھکن اتار رہے ہیں، مدنی
انعامات پر عمل میں کہاں تک پہنچے کوئی مجھے کارکردگی کوئی اطلاع نہیں ہے، یہ چل
مدینہ والے ہوتے ہیں ایک طرح سے یوں لگتا ہے جیسے میرے خاندان کے لوگ ہیں یہ، تو
اب یہ کہ 12مدنی کام کی دھوم دھام مچانی ہے ، مدنی انعامات پر عمل بڑھانا ہے اور
روزانہ غور و فکر کے ذریعے رسالہ پُر کرکے جمع بھی کرواتے رہنا ہے۔ قافلوں میں جو
سفر کرسکیں مدنی بیٹے سفر ظاہر ہے سب کے سب سفر کے اہل تو تھے سب سفر کریں اور ہر
مہینے کریں، جو بارہ ماہ ابھی تک نہیں کر
پائے وہ بھی اس کے لئے کوئی ذہن بنائیں، اورعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اس کی
بھی ترکیب فرمائیں اور خوب مدنی کام بڑھائے۔ ایک مدنی کام لفظ مدنی کام خیر اس کے
لئےاصطلاح نہیں ہے مگر ایک کام اور میں آپ کو دے رہا ہوں وہ بھی قبول کرلیں ہوسکے
تو خاص کر جن کے گھر میں بچے ہیں روزانہ درس تو دینا ہوتا ہے گھر میں وہ تو جاری
رکھیں اگر دے رہے ہیں تو ،نہیں دے رہے ہیں تو شروع کریں لیکن بچوں کو یا تو سوتے
وقت یا کسی مناسب وقت پر گھر کے جتنے بچے ہیں ان کو جمع کریں اور فیضانِ سنت ہے ،نیکی
کی دعوت ہے غیبت کی تباہ کاریاں ہیں ان اپنی کتابوں سے کوئی نہ کوئی ایمان افروز
حکایت منتخب کرکے یہ سنادیا کریں، کرامات ، یا کوئی ایسی حکایتیں سنائیں گے نا تو
بچوں کو اس میں دلچسپی بھی ہوتی ہے اور یہ پھر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ سے مطالبہ کریں گے کہ ہم کو وہ قصہ سناؤ، یا یہ بچے
آج کل اسٹوری کہتے ہوں گے تو چلو اسٹوری سناؤ، یہ ان کو اسٹوری کا عادی بنائیں
اسلامی اسٹوریز ٹھیک ہے نا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس میں بزرگوں کے
بارے میں، کراماتوں کے بارے میں اور اس طرح بزرگوں کے تقویٰ پرہیزگاری، خوفِ خدا
عشقِ مصطفی جلا جلالہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے تعلق سے ذہن بنتا چلا جائے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے خوشخبری دیں
کہ آپ نے کیا کیا کیا ہے۔ بے حساب مغفرت کی دعا کیجیئے گا میرے لئے۔“
امیر اہلِ سنّت علامہ
محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہرہفتے مدنی مذاکرے میں
رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلاتے ہیں گزشتہ ہفتے کا رسالہ ” کربلا کا خونی
منظر “ تھا جس کوپاکستان میں 6لاکھ23ہزار17اسلامی بھائیوں نےاور4لاکھ6ہزار623اسلامی
بہنوں نے اور بیرونِ ملک میں 30ہزار اسلامی بھائی اور 43ہزار 603اسلامی بہنوں نے
پڑھا ۔
امیر
اہل ِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہرہفتے مدنی مذاکرے میں رسالہ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلاتے ہیں گزشتہ ہفتے کا رسالہ ” پل
صراط کی دہشت“ تھا جس کوپاکستان میں 5لاکھ 92ہزار262اسلامی بھائیوں نےاور3لاکھ
58ہزار136اسلامی بہنوں نے اور بیرونِ ملک میں 29ہزار224 اسلامی بھائی
اور 38ہزار 898اسلامی بہنوں نے پڑھا ۔
اس
ہفتے امیر اہل سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” تذکرۂ صدرالفاضل “پڑھنے / سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعا دے نوازتے ہیں۔
رسالہ” تذکرۂ صدرالفاضل “پڑھنے / سننے والے لئے دعائے عطار
”یارب المصطفیٰ جو کوئی رسالہ ”تذکرۂ صدرالاضل“25صفحات
پڑھ یا سن لے اس پر قبر وآخرت کی منزلیں آسان فرما“
مجلس مدنی کورسز کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی
مجلس
مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اپنے مجلس کی جولائی 2019ءکی مجموعی کارکردگی
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تک پہنچائی جس پر امیر اہلِ سنت نے اپنے صوتی پیغام کے ذریعے ریجنل،زون اور کابینہ ذمّہ داران سمیت معلمین ،معاونین اور مبلغین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک صوتی پیغام جاری کیا اور کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے
متعلق گفتگو فرمائی نیز 28اگست 2019ءکو اپنی بڑی ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب
کرنے کی تر غیب دلائی۔
اس ہفتے کا رسالہ
دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر
ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے
کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں امیر اہل ِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقانِ
رسول کو اس ہفتے مکتبۃالمدینہ کا شائع کردہ رسالہ”پُل صِراط کی دہشت “پڑھنے
یا سن نے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے
نوازا، دعائے عطار”یارب کریم جو کوئی رسالہ پُل صِراط
کی دہشت کے35 صفحات پڑھ یا سن لے وہ تیرے فضل وکرم سے بجلی کی سی تیزی سے پل صراط پار کرنےمیں کامیاب ہو“۔
عاشقانِ رسول کے نام خصوصی پیغام
امیر
اہل ِسنّت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مدینۃالمنوّرہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماًکی پاکیزہ فضاؤں سے عاشقانِ رسول کو 8،9،10،محرّم الحرام
1441ھ کو قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی اور شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے یہ دعادی ”یااللہ عَزَّوَجَلَّ جوبھی میرا مدنی
بیٹا 3دن کےقافلے میں سفر کریں یا میری مدنی بیٹی کسی محرم کو یا اپنے بچوں کے ابو
کو تیار کرلے اور سفر کروادےتو ان تمام عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت کو دونوں جہاں کی
بھلائیاں نصیب فرما اور بے حساب مغفرت ان کا مقدّر بنادے “ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم