پچھلے دنوں اللہ پاک نے عامر
عطاری کو بیٹی سے نوازا۔ خوشی کے اس موقع
پر امیر اہلِ سنت نے سعود عطاری کے نام ایک صوتی پیغام جاری کیا ۔ اپنے پیغام میں آپ نے
پورے خاندان کو مبارکباد دی اور مدنی منی کا نام ساریہ رکھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے گھر والوں کو دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش
کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی منے کے لئے دعائیں بھی کیں۔
پچھلے دنوں اللہ پاک نے سعود
عطاری کو بیٹی سے نوازا۔ خوشی کے اس موقع
پر امیر اہلِ سنت نے سعود عطاری کے نام ایک صوتی پیغام جاری کیا ۔ اپنے پیغام میں آپ نے پورے خاندان کو مبارکباد
دی اور مدنی منی کا نام تسنیم رکھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گھر والوں کو
دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی منے کے لئے دعائیں
بھی کیں۔
پچھلے دنوں اللہ پاک نے محمد
عرفان عطاری کو بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ خوشی کے اس موقع پر امیر اہلِ سنت نے محمد عرفان
عطاری کے نام ایک صوتی پیغام جاری کیا ۔
اپنے پیغام میں آپ نے پورے خاندان کو مبارکباد دی اور مدنی منے کا نام محمد اور
پکارنے کے لئے سمعان رکھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گھر والوں کو
دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی منے کے لئے دعائیں
بھی کیں۔
امیرِ اہلِ سنت کے دعائیہ پیغام پر متعلقہ اسلامی
بھائی کا جوابی پیغام
ایک اسلامی بھائی نے اپنی بیٹی بتول عطاریہ کی صحت یابی کی دعا کے
لئے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں صوتی پیغام بھیجا۔
ان کی صاحبزادی کڈنی میں انفیکشن کے باعث اسپتال
میں ایڈمٹ تھیں۔
اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے پیغام کے ذریعے بتول عطاریہ کے لئے دعائے صحت فرمائی ۔ پیغام ِ
عطار ملنے پر ان اسلامی بھائی نے جوابی پیغام ارسال کیا جس میں ان کا کہنا تھا:پیارے
باپا جان ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میری بچی کی طبیعت پہلے سے تقریباً 50 فیصد ٹھیک
ہوگئی ہے، باپا! اگر مبالغہ کروں تو میری بچی تکلیف کے باعث تڑپ رہی تھی، لیکن اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی
دعاوں کی برکت سے بہت آرام ملا ہے، مزید دعا فرماتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بیڑا پار ہوجائے
گا ۔
امیرِ اہلِ سنت کی جانب سے پیغام ملنے پر ایک
شخصیت کا نیتوں پر مشتمل جوابی پیغام
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک شخصیت کے نام اصلاحی پیغام بھیجا۔ پیغام موصول ہونے پر ان
شخصیت نے اپنے جوابی پیغام میں امیرِا ہلِ
سنت کا شکریہ ادا کیا اور نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے، ہر ماہ تین کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے اور 12 شخصیات کو ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ دلوانے کی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سےمحمد عادل عطاری کو بیٹی کی نعمت عطا ہوئی۔ ولادت کی خبر ملنے پر شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے محمد عادل عطاری
سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی
منی کا نام صحابیہ کی نسبت سے صائبہ رکھا۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔
امیر اہل سنت کی عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں رات
گزارنے کی درخواست
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ
وار اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد ہوجاتا ہے
۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والا یہ اجتماع جمعۃ المبارک کی صبح اشراق و چاشت جاری رہتا ہے۔ ان ہفتہ وار
اجتماع میں تلاوت ، نعت ، بیان اور دعا کے
بعد مسجد میں نفلی اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہےجس میں عاشقان رسول مسجد میں رات گزارنے
کے ساتھ ساتھ نماز تہجد ادا کرتے اور بارگاہ رب العزت میں دعائیں کرتے ہیں۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
ویڈیو پیغام کے ذریعے آج اور آئندہ بھی
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد مسجد میں رات نفلی اعتکاف کر نے کے لئے عاشقان رسول سے درخواست کی ہے ۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ہفتہ
وار اجتماع میں رات نفلی اعتکاف کرنے والےاور
عاشقان رسول میں دعوت عام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو اپنی دعاؤں سے نواز ہے۔
پیغام
امیر اہل سنت:
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مکاشفۃ القلوب صفحہ نمبر 429 سےفرمان
نبوی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ”عقلمند وہ
ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد کے لئے عمل کئے اور احمق وہ ہے جس
نے نفسانی خواہشات کی پیروی کی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈھیروں
دنیاوی تمنائیں رکھیں “ اور صفحہ نمبر 460 سے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ” بندے کے قدم اس وقت تک نہیں
ہلیں گے جب تک کہ اس سے چار چیزوں کا سوال نہیں کرلیا جائیگا، اس نے اپنی عمر کیسے
صرف کی، اپنے آپ کو کس چیز میں مصروف رکھا، اپنے علم پر کتنا عمل کیا اور دولت کیسے
کمائی اور کیسے خرچ کی ؟“
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ میرے تمام ذمہ دار مدنی بیٹوں
اور تمام ہی اسلامی بھائیوں کی خدمتوں میں عرض ہے کہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی از ابتداء تا انتہاء پابندی فرمایا کریں اور رات اجتماع ہی
میں گزارے کریں، آرام فرمائیں اور اللہ نصیب کرے
تہجد بھی ادا کریں ۔
امیر
اہل سنت نے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ
داران کو چاہیئے کہ اس کام کو لیکر اٹھیں،اور انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے
اسلامی بھائیوں کو تیار کرتے رہیں کہ رات رُکیں ، اللہ کرے ہر ہفتہ وار اجتماع میں ساری رات مسجد میں رونق
رہے، مسجد بھری رہے، عاشقان رسول مسجدمیں اعتکاف کی نیت کے ساتھ سوئیں اور آرام
کریں ۔
دعائے
عطار
یااللہ ! جوجو
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں رات رکنے کے لئے اسلامی بھائیوں کو آمادہ کرے،
خود بھی رُکیں، کم از کم 12 ماہ اس طرح گزارے، انہیں اس وقت تک موت نہ دینا جب تک
پیارے حبیب ﷺ کا دیدار نہ کرلیں اور مدینہ جاگتی آنکھوں سے نہ دیکھ لے، حاجی نہ بن
جائے۔ ایمان پر عافیت کے ساتھ کلمے کے ساتھ محبوب کے جلووں میں مدینے میں شہادت مل
جائے، میرے حق میں بھی یہ دعائیں قبول
ہوجائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
لاہور میں حضرت سید علی بن عثمان داتا گنج بخش (المعروف داتا علی ہجویری) رحمۃ اللہ علیہ کے 977ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
ہوگیا ہےجس کااختتام جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔
عاشق اولیاء علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا
کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ1442ھ بمطابق 2020ءمیں حضور
داتا گنج بخش رحمۃ
اللہ علیہ کا977واں عرس جاری ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 977 سال ہوگئے مگر سبحان اللہ لوگوں کی دلوں پر اب بھی آپ کی حکومت قائم ہے۔ عاشقان اولیاء کے دلوں میں
اب بھی عقیدتوں اور محبتوں کی شمع روشن
ہیں اور تاقیامت روشن رہے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اے عاشقانِ اولیاء! داتا حضور سے محبت کا تقاضا ہےکہ آپ کی تعلیمات
اور آپ حضور کے ارشادات پر دل و جان سے عمل کیا جائے۔
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کتاب ”کشف المحجوب“ میں بیان کردہ داتا صاحب
کا ایک فرمان سناتے ہوئے فرمایا کہ داتا
حضور رحمۃ
اللہ علیہ کشف المحجوب میں اچھی صحبت کی
اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ”انسان جیسی صحبت اختیار کرتا ہے ویسی
عادتیں اپناتا ہے، انسان تو انسان جانور بھی صحبت کا اثر قبول کرتے
ہیں، شکاری پرندہ انسانوں کے ساتھ رہ کر ان سے مانوس ہوجاتا ہے، طوطا آدمیوں سے
سیکھ کر ان کے جیسی بولی بولنے لگتا ہے، گھوڑا اپنی عادت چھوڑ کر فرما نبردار بن
جاتا ہے، یہ مثالیں بتاتی ہیں کہ صحبت کتنا اثر رکھتا ہےاور یہ کس طرح عادتیں بدل
دیتی ہیں۔
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ اگر ہم اپنے آپ میں اور اس
معاشرے میںPosetive تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں
خود بھی اچھا ماحول بنانا ہوگااور دوسروں کو بھی اس کے ساتھ ملانا ہوگا، ایسا اچھا
ماحول پانے کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی آپ
کے سامنے ہے، اگر آپ دعوت اسلامی کے ساتھ اٹیج نہیں ہیں تو ایک بار دعوت اسلامی کے
قریب آکر تو دیکھئے اللہ نے چاہا تو آپ کی
دنیا و آخرت سنور جائیگی۔ نماز کی پابندی کرتے اور کرواتے رہیئے، مدنی چینل دیکھتے
رہیئے۔
جھولیاں بھربھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات
دن
ہومیری امید کا گلشن ہرا داتا پیا
تختِ شاہی کی نہیں ہے آرزو عطارؔ کو
اِس کو بس کُتّا
بنالو اپنا یا داتا پیا
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے 17 صفر المظفر 1442 ھ کو ہونے والی اپنی امی جان کی برسی پر اپنے تحریری پیغام میں عاشقان رسول
سے ایصالِ ثواب کی اپیل کی تھی اور دعاؤں سے نوازا تھا۔
اسی حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےاپنی والدہ کی برسی کے موقع پر ایک تحریری
پیغام جاری کیا جس میں ایصالِ ثواب کرنے
والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:
17 صفر کومیری پیاری امی کی برسی کے موقع پرجن
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے ایصالِ ثواب کیا، میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔
دعائے
عطار:
یااللہ پاک!
جنہوں نےمیری پیاری ماں کوایصالِ ثواب کیایا کریں گے، ان کے لئے بھی ایصالِ ثواب
کرنے والے پیدا فرما۔ اور ان سب کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کرونا وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا
ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک بیرون وملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہیں۔ لاک ڈاؤن کی
اس صورتحال میں لوگ مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے
اور فلاحِ انسانیت کے لئے دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کا آغاز کیا۔
اس مجلس نے انسانیت سے ہمدردی کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں میں نہ صرف راشن، نقد
رقم، پکے ہوئے کھانے تقسیم کئے بلکہ عید کے موقع پر یتیموں، اسپتالوں میں
مریضوں اور اولڈہاؤس میں ضعیف العمر افراد
میں گفٹ تقسیم کرتے ہوئے خیر خواہی بھی کی۔
اسی مجلس نے رواں ماہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے، تیز
آندھی کی وجہ سے سرجانی ٹاؤن کے باڑوں میں لگنی والی آگ، لیاری میں گرنے والی عمارت اور سائٹ ایریا فیکٹری میں لگنے والی آگ کے حادثات میں
بھی اپنی مثالی خدمات سر انجام دیں اور غم
زدہ لوگوں کا سہارا بنتے ہوئے امدادی کاروائیاں کیں ۔
مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام کارکردگی
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
کی گئی تو آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ویڈیو
پیغام میں مجلس ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری اور مجلس کے تمام اسلامی بھائیوں
کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مَجْمَعُ الزَّوائِد جلد 8 سے ایک
حدیث پاک پڑھ کرسنائی اور ان اسلامی بھائیوں کو فلاحی کام مزید آگے بڑھانے اور ساتھ
ساتھ 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کا شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ اسلامک عربی کتابوں کو شائع کرنے کا عزم
رکھتی ہےاور ان کتابوں کو عرب ممالک سے چھپوانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔اس شعبے نے
سب سے پہلے درس نظامی کے تمام کتب کو عرب ممالک سے چھپوانےکا بیڑہ اٹھایا ہے۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ (دعوت اسلامی) اپنی مختلف کتابوں کو عربی ممالک سے چھپوانے کا عزم رکھتا ہے۔ اس
سلسلے میں متعلقہ مجلس کی کاوشیں منظر عام
پر آنا شروع ہوچکی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ حال ہی میں
مکتبۃ المدینہ العربیہ نے اَنوارُ القُراٰن فیِ تَوحِیْدِ القُراٰن اور الفتاوَی المُخْتارَۃ مِنَ
الْفتاوَی الرَّضوِیۃکو دارالکتب
العلمیہ بیروت لبنان سے شائع کروایا ہے جو
عنقریب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی جبکہ دُرُوسُ البَلاغَہ، نُورُالاِیضَاح اور التَّعْلیقاتُ الرضویۃ علیَ
الہِدایہ و شُرُوحِہا پر کام جاری ہے۔
ان کتابوں کے شائع ہونے کی خبر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کودی
گئی۔ اطلاع ملنے پرآپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا
اوران کتابوں پر کام کرنے والے مکتبۃ المدینہ العربیہ کے رکن احمد رضا گھانچی مدنی
کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےامام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب” ایُّھاالوَلَد “ سے ایک نصیحت بھی کی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمد رضا
مدنی سمیت مکتبۃ المدینہ العربیہ، المدینہ العلمیہ اور مکتبۃ المدینہ کے اسلامی
بھائیوں کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے، تنظیمی ذمہ داری لینےاور 12 مدنی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
امیر اہل سنت کی اپنے بڑے صاحبزادے حاجی عبید رضا عطاری کو یوم پیدائش پر مبارک باد،دعاوں
سے نوزا
17شوال المکرم 1441ھ کو جانشین امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا یوم
ولادت تھا ۔ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
بذریعہ آڈیو پیغام انہیں مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں تکبر اور شہرت کی حرص سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّکے خوف سے ڈرنے
کے متعلق نصیحت کی ۔
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ ”بیٹے کو نصیحت“سے حدیث پاک تحفۃً پیش
کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے، دعوت اسلامی والے اور والیوں سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے
دعائے مغفرت فرمائی۔
جانشین عطار حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کو
پیغام ملتے ہی انہوں نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےامیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔ جانشین عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
امیراہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں اور بارگاہ رب العزت میں اپنے پیرومرشد کے
نصیحت پر عمل پیرا ہونے کے لئے استغاثہ بھی پیش کیا۔