کرونا وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا
ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک بیرون وملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہیں۔ لاک ڈاؤن کی
اس صورتحال میں لوگ مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے
اور فلاحِ انسانیت کے لئے دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کا آغاز کیا۔
اس مجلس نے انسانیت سے ہمدردی کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں میں نہ صرف راشن، نقد
رقم، پکے ہوئے کھانے تقسیم کئے بلکہ عید کے موقع پر یتیموں، اسپتالوں میں
مریضوں اور اولڈہاؤس میں ضعیف العمر افراد
میں گفٹ تقسیم کرتے ہوئے خیر خواہی بھی کی۔
اسی مجلس نے رواں ماہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے، تیز
آندھی کی وجہ سے سرجانی ٹاؤن کے باڑوں میں لگنی والی آگ، لیاری میں گرنے والی عمارت اور سائٹ ایریا فیکٹری میں لگنے والی آگ کے حادثات میں
بھی اپنی مثالی خدمات سر انجام دیں اور غم
زدہ لوگوں کا سہارا بنتے ہوئے امدادی کاروائیاں کیں ۔
مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام کارکردگی
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
کی گئی تو آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ویڈیو
پیغام میں مجلس ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری اور مجلس کے تمام اسلامی بھائیوں
کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مَجْمَعُ الزَّوائِد جلد 8 سے ایک
حدیث پاک پڑھ کرسنائی اور ان اسلامی بھائیوں کو فلاحی کام مزید آگے بڑھانے اور ساتھ
ساتھ 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔