کرونا وائرس کی وبا نے ساری دنیا کو اپنے لپیٹ
میں لیا ہوا ہے اور ہر طرف خوف کی فضاء قائم ہے۔ اس خوف کے عالم میں بارگاہ
خداوندی سے رحمت کی طلب میں علماء اہل سنت پاکستان نے رات دس بجے اذان کا دینے کا
سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔ اسی کی ترغیب
دلاتے ہوئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مساجد کے ائمہ کرام اور عاشقان رسول کو اپنے
اپنے گھروں پر اذان دینے کی گزارش کی ہے۔ کرونا وبا سے حفاظت کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ بھی روزانہ رات 10:00 بجے اذان دیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
ہند کے معروف عالمِ دین مفتی نسیم مصباحی صاحب
نے ناظم و رکن مجلس المدینۃ العلمیۃ محمد آصف خان عطاری مدنی کو اپنے گھر والوں اور متعلقین کے نام کی فہرست بھیجی ا ور ان ناموں کو امیر اہلِ سنت سے مرید کروانے کا ارشاد فرمایا۔ تمام نام امیرِ اہلِ سنت تک پہنچنے پر امیر اہلِ سنت نے انہیں سلسلہ عالیہ قادریہ
میں شامل فرمالیا اور مفتی نسیم مصباحی صاحب کے نام ایک صوتی پیغام جاری فرمایا۔
امیرِ اہلِ سنت
کا پیغام سننے کے لئے کلک کیجئے
Audio Massage
امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی
خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے ملک وبیرون ملک کرونا
وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان، اشیائے خورد و نوش
اور نقد رقوم کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی
رفیع العطاری، حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی اسلم عطاری کا مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ امیر اہل سنت کے فرمان پر ملک و بیرون ملک غریب افراد و مستحقین میں
دعوت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کئی مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں اور
نہایت منظم طریقے سے مستحق افراد کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کرونا
وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے متعلق لائحہ عمل بناگیا ہے ۔عاشقانِ رسول سے گزارش ہے
کہ نیکی کے اس کام میں آپ بھی دعوتِ
اسلامی کا ساتھ دیں۔
کرونا وائرس کیا ہے اور اس سے
کیسے بچا جاسکتا ہے؟
(خصوصی
رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ پھیپھڑوں
کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس ہے جو چین سے شروع ہوا تھا اور اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک
کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔یہ
وائرس پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں اگرچہ اس کے
صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ایران اور افغانستان سے ملحق سرحدوں کے علاوہ بین
الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکریننگ بڑھا دی گئی ہے۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بانیِ دعوتِ اسلامی کا عوام کے نام پیغام
امیر اہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ایک ویڈیو بیان میں کرونا وائرس سے متعلق
اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا: ’’ آج کل کرونا وائرس نے دنیا میں ایک خوف و ہراس
پھیلا رکھا ہے یہ کوئی نئی بیماری ہے جو
سننے میں آرہی ہے ۔ آپ دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
فرمایا کہ حدیث مبارکہ میںہے ’’جب کسی قوم میں بے حیائی کے کام سرِ عام ہونے لگیں تو ان
میں طاعون اور وہ بیماریاں عام ہوجاتی ہیں جو پہلے کبھی ظاہر نہ ہوئی تھیں‘‘ یہ
وائرس وغیرہ ہمارے گناہوں کی سزائیں ہیں اللہ کریم ہمارے
حال پر رحم فرمائے۔
کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
امیر
اہل سنّت دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامات
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کرونا وائرس کی علامات 2 سے 14 دنوں کے اندر ظاہر ہوتی
ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک
کھانسی آتی ہے۔ایک ہفتے بعد سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ایسے میں مریض کو فوراً ہسپتال لے جانا چاہیئے ۔واضح رہے کہ اس انفیکشن
میں ناک بہنے اور چھینکنے کی علامات بہت کم ہیں۔
کرونا وائرس سے حفاظت
کےلیے اوراد و وظائف
بانیِ دعوتِ اسلامی نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے دعا بھی بیان
فرمائی ”اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ
سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ یعنی اے اللہ
مجھے میرے بدن میں عافیت دے، میری شنوائی میں عافیت دے اور میری نظر میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی عبادت کےلائق نہیں۔ اس کے علاوہ یا
ماجد
10 بار شربت پر دم کرکے پینے سے اِنْ شَاءَ
اللہ
پینے والا بیمار نہ ہوگا اور ہر نماز کے بعد یَا شَافِیْ یَا کَافِیْ 25
بار پڑھنے سے اللہ کرم فرمائے
گا اور اس طرح کی بڑی بڑی بیماریاں ، مہلک
بیماریاں نہیں آئیں گی۔
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کا
عوام کےلیے خصوصی پیغام
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا عبد الحبیب عطاری نے اپنے ایک وائس
میسیج کے ذریعے سے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ دعا ’’
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ‘‘ اوّل و آخر
3 بار درود شریف خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں اور جو یاد نہ کرسکتے ہوں تو گھر
کے بڑے یہ دعاپڑھ کر ان پر صبح و شام ،
اسکول، ٹیوشن اور مدرسہ آتے جاتے دم کردیں۔
امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 08 فروری 2020 کے مدنی مذاکرے میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنے والوں کےلیے دعا کرتے ہوئے فرمایا: یاربَّ المصطفےٰ جل جلالہ و صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم جو مدنی انعامات کے کم از کم 114 رسالے خرید کر تقسیم کرے اس کو امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے میں بے حساب مغفرت سے نوازدے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم
فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم: افضل
عبادت دین کے مسائل سیکھنا ہے۔(الترغیب
والترہیب،جلد1، صفحہ نمبر63)
یااللہ جو گھر
میں مسجد میں دکان میں یا بازار وغیرہ میں مدرسہ المدینہ بالغان میں پڑھتے/پڑھاتے یا
کسی طرح سے شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں ان کو فیضانِ قراٰن سے مالا مال فرما کر
جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما، اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صلو
اعلی الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد
مدنی چینل دیکھتے
رہیے
امیر اہلِ سنت
نے بذاتِ خود رکنِ شوریٰ حاجی شاہد مدنی
کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا، پیغام میں کیا تھا؟جانئے
اشاعتِ علمِ دین کا زبردست جذبہ رکھنے والی دورِ
حاضر کی عبقری شخصیت عالمی مذہبی اسکالر
مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے آج مؤرخہ 11 جنوری 2020ء بروز ہفتہ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی کو مفتی فضیل رضا عطاری کا ایک ویڈیو پیغام فارورڈ
کیا ہے جس میں مفتی صاحب نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے حضرت سیدنا
جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا ایک
قول سنا رہے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مفتی فضیل
صاحب نے کہا کہ قراٰنِ کریم میں مسلمان مردوں اور عورتوں کو
نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیا گیا ہے۔
حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ نگاہیں نیچی رکھنے پر کون سی چیز میری مدد کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: تم
جس چیز کی طرف نگاہ اٹھاؤ اس سے پہلے یہ سوچ
لو کہ ناظرِ حقیقی یعنی اللہ پاک
مجھے دیکھ رہا ہے۔
امیر اہلِ سنت نے یہ ویڈیو سینڈ کرنے کے بعد اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے بذاتِ خود فارورڈ کی ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی جن کی گفتگو سننے کے لئے دنیا بڑی بے تاب نظر آتی ہے ان کا اپنے پیغام کی بجائے کسی دوسرے عالمِ دین کا تبلیغی پیغام ارسال کرنا آپ کے دین اسلام کی خدمت میں مخلص ہونے کی نشاہی اور وسیع ظرف ہونے کی علامت ہے۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنت کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے اور ہمیں آپ کے راستے پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین
دعائےعطار
(ماہنامہ فیضان مدینہ2020 کی بکنگ کروانے
والوں کیلئے)
یا اللہ! جو
کوئی ماہنامہ فیضان مدینہ کی 2020 کی اپنے لیے بکنگ کرائے یا کسی دوسرے پرانفرادی
کوشش کر کےبکنگ کروائے اسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرما اور اس کی حلال روزی
میں خوب برکتیں عطا فرما اور اس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بکنگ اور معلومات کیلئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں
UAN 021-111-25-26-92
0313-1139278
اللہ پاک کی عظیم نشانیوں میں سے ایک
”سورج “بھی ہے۔یہ زمین سے کئی ہزار گُنا بڑا ہے ،اِس سے روشنی اور دھوپ جیسی نعمتیں ملتی ہیں جوانسان،جانوروں اوردرختوں کی
نشوونماکاسبب بنتی ہیں۔نظامِ شمسی وہ شاہکارہے جو ہمیں اپنے خالق و مالک کے موجود
ہونے کی دلیل فراہم کرتا ہے ۔”سورج“دن کی علامت ہے لیکن بسااوقات قدرتِ الٰہی کا
یوں اظہار ہوتا ہے کہ سورج نکلنے کے باوجود رات کاسماں بندھ جاتا ہےاسے ”سورج گہن“کہتے ہیں۔گرہن کے متعلق لوگوں کے خیالات گرہن کے متعلق کفارِعرب اور مشرکینِ ہند کے
عجیب خیالات ہیں۔کفار عرب کہتے تھے کہ کسی
برے آدمی کی پیدائش یا اچھے آدمی کی وفات پرگرہن لگتا ہے۔مشرکینِ ہند کا عقیدہ ہے کہ
چاند اورسورج پہلے انسان تھے،انہوں نےبھنگیوں، چماروں سے کچھ قرض لیا اور ادا نہ
کیا اس سزا میں انہیں گرہن لگتا ہے۔چنانچہ ہندوگرہن کے وقت بھنگیوں کو خیرات دیتے
ہیں اور مانگنے والےبھنگی بھی کہتے ہیں کہ سورج مہاراج کا قرض چکاؤ۔اسلام ان
لغویات سے علیحدہ ہے،وہ فرماتاہے کہ یہ اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں جب چاہے
چاندسورج کو نورانی کردے اور جب چاہے ان کا نورچھین لے۔ (مراۃ
المناجیح، ۲/۳۷۹) عہدِرسالت میں جب سورج گرہن ہوا
جب دنیا کے نقشے پر اسلام کی اِنقلابی دعوت اُبھری تو اللہ پاک
کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے سورج اور چاند گرہن کے بارے
میں ان تَوَہُّمات کو خَتْم کیا۔جس دن آپ صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالٰی عنہ انتقال
کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ بعض لوگوں نے خیال کیا کہ یہ حضرت ابراہیم رضی اللہ
تعالٰی عنہ کی
وفات کی وجہ سے ہوا ہے،چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
لوگوں کوسورج گہن کی نماز پڑھانےکے بعد خطبہ دیتے ہوئے اِرشادفرمایا: سورج اور
چاند اللہ پاک کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں
، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اللہ پاک کو یاد
کرو، اس کی بڑائی بیان کرو ، نمازپڑھو اور صدقہ دو۔ (بخاری،
کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰ ملخصاً)مفتی
احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:چونکہ یہ قہرِخداوندی
کے ظہور کا وقت ہے اس لیے اس وقت نماز پڑھو،دعائیں مانگو،صدقہ دو،غلام آزاد کرو
تاکہ رحم کیے جاؤ ۔(مراۃ المناجیح،۲/۳۷۹)سورج گرہن سے جُڑی غلط فہمیاں مشرق و مغرب،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی
سورج اور چاند گرہن کے انسان پر مضر اثرات کےبے بنیاد خدشات پائے جاتے ہیں۔سورج
گرہن کے بارےمیں عام طور پریہ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں:پہلی غلط
فہمی بعض علاقوں میں گرہن کے وَقْت کمزور اعتقاد والے اَفراد خودکو کمروں میں
بند کرلیتے ہیں تاکہ بقول ان کے وہ گرہن کے وَقْت خارِج ہونے والی نقصان دہ لہروں سے
بچ سکیں ۔دوسری غلط فہمی گرہن کے وَقْت حاملہ خواتین کو
کمرے کے اندر رہنے اور سبزی وغیرہ کاٹنے اورسلائی کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ایک
مغربی ملک میں رہنے والی دنیاوی تعلیم یافتہ خاتون سورج گرہن سے چند روز پہلے
سَخْت پریشان تھی کیونکہ اس کے ہاں پہلے بچے کی وِلادت ہونے والی تھی ،بچے پر سورج
گرہن کے ممکنہ اثرات کا خوف اسے بھی لاحق تھا۔ اس نے بچے کو گرہن کے مضر اثرات سے
بچانے کے لیے اپنی ڈاکٹر کو فون کیا کہ آیا اس کی قبل از وَقْت ولادت ممکن ہے؟ تو ڈاکٹر
نے اسے دِلاسا دیتے ہوئے سمجھایا : پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، گرہن کے اثرات کی
حقیقت تَوَہُّمات سے زیادہ نہیں ہے۔تیسری غلط فہمی لوگوں کا ایک
غَلَط خیال یہ بھی ہے کہ سورج یا چاند گرہن کے وقت حاملہ گائے، بھینس، بکری اور
دیگر جانوروں کے گلے سے رَسی یا زنجیر کھول دینی چاہئے تاکہ اُن پر بُرا اثر نہ
پڑے۔ چوتھی غلط فہمی کئی مشرقی ملکوں میں عِلْم نجوم کے
ماہرین سورج گرہن سے منسلک پیش گوئیاں کرتے ہیں جن میں کسی تباہی یا نقصان کی نشان
دہی کی جاتی ہے،مثلاً چوری، اغوا، قتل وغارت، خودکُشیاں اور تشدد کے واقعات
بالخصوص خواتین کی اموات میں اضافہ، لاقانونیت اور بے انصافی کے واقعات کثرت سے
ہونے کی پیش گوئی کی جاتی ہے ۔
ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرہن کے وَقْت سورج کو براہ راست دیکھنے سے آنکھ کی
بینائی بھی جاسکتی ہے۔جب سورج یا چاند کو گہن لگے تومسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس
نظارے سے محظوظ ہونےاور تَوَہُّمات کا شکار ہونے کے بجائے بارگاہِ الٰہی میں حاضری
دیں اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ،اُس یومِ قیامت کو یاد کریں جب
سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے توڑدئیے جائیں گے اور پہاڑ لپیٹ دئیے جائیں
گے اس موقع پربالخصوص نمازِ کُسُوف ادا کی جاتی ہے جس کا
طریقہ یہ ہے یہ
نَمازاورنوافِل کی طرح دو رَکعت پڑھیں یعنی ہررَکعت میں ایک رُکوع اور دو سجدے
کریں نہ اس میں اذان ہے ،نہ اقامت ،نہ بُلند آواز سے قراءَ ت اورنَمازکے
بعددُعاکریں یہاں تک کہ آفتاب کھل جائے اوردورَکعت سے زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں خواہ
دو،دو رَکعت پرسلام پھیریں یاچارپر۔ (بہارشریعت،۱/۷۸۷)امامِ
اہلِ سنّت ،امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:اگر سورج گرہن عصر کے
بعد یا نصف النہار کے وقت لگے تو لوگ دعا کریں گے اور نماز نہیں پڑھیں گے، اس وجہ
سے کہ اِن دووقتوں میں نفل پڑھنا مکروہ ہے۔(فتاوی رضویہ ،۵/۱۲۹)
امیر اہلسنت کے ملفوظات ❀جب سورج گہن ہوتو نمازِ کُسُوف ادا کیجئے کہ یہ نماز سنتِ مُؤکدہ ہے ۔(بہارشریعت،۱/۷۸۷)جہاں جہاں سورج گہن ہو وقت کا حساب لگا کر اپنے اپنے ملکوں میں سورج گہن کی نماز باجماعت ادا کیجئے۔❀جماعت کی تعداد کم ہو یا زیادہ بہر صورت اخلاص کو مدِ نظر رکھئے کیونکہ قبولیت کا دارومدار کثرت پر نہیں بلکہ اِخلاص پر ہے ۔❀جماعت میں لوگ شریک ہوسکیں اس لئے پہلے سے وقت کا اعلان کردیجئے۔❀جماعت سے پہلے بہار شریعت وغیرہ سے مختصر مسائل اور روایات بیان کیجئے❀نوٹ ایک اہم شرعی مسئلے کی جانب رہنمائی فرماتے ہوئے امیراہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرمایا: تمام امام صاحبان اپنی اپنی مساجد میں سورج گہن کی نماز کا اہتمام کریں لیکن جوجمعہ قائم کرسکتے ہیں، جن کی شرائط پوری ہوں وہی جماعت قائم کریں ہر ایک اس نماز کی امامت نہیں کرسکتا۔(بہارشریعت، ۱/۷۸۷ ملخصاً)
سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں
کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ
”منے کی لاش“
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے، تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃ
المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں
سے حصہ پائیں۔
دعائے عطار
یا اللہ! جو کوئی رسالہ منے کی لاش کے 18 صفحات پڑھ
یا سن لے اس کو قیامت میں میرے غوثِ پاک کے سائے تلے جگہ نصیب فرما۔اٰمین
رسالے کی P.D.F
ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/munnay-ki-lash
رسالے کی آڈیو سننے کے لئے وزٹ کیجئے:
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور
رسالہ پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے
والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی
مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے
دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔
دعائے عطار
یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ“کے 26 صفحات پڑھ یا سن لے اس کی قبر کو جلوہِ مصطفٰے سے
آباد فرما۔ آمین
رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ
کیجئے:
ٹیلی تھون میں حصہ
ملانے والے دعوتِ اسلامی کے اجیروں کے لئے دعائے عطار
یا اللہ! دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے
والے اجیروں (Employees) میں سے جوجو میرا
مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی 24 نومبر 2019 کے ہونے والے ٹیلی تھون کی مد میں مکمل ایک
یونٹ (10,000روپے) (اوورسيز والے اپنی اپنی ملکی کرنسی کے اعتبار سے) یَک مُشت یا
دو ماہ میں یا دس مہینہ تک ہرماہ ایک ہزار کٹوتی کروا کر جمع کروانے میں کامیابی
حاصل کرے۔ اُسے بُرے خاتمے سے بچا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم