کرونا وائرس کیا ہے اور اس سے
کیسے بچا جاسکتا ہے؟
(خصوصی
رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ پھیپھڑوں
کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس ہے جو چین سے شروع ہوا تھا اور اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک
کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔یہ
وائرس پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں اگرچہ اس کے
صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ایران اور افغانستان سے ملحق سرحدوں کے علاوہ بین
الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکریننگ بڑھا دی گئی ہے۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بانیِ دعوتِ اسلامی کا عوام کے نام پیغام
امیر اہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ایک ویڈیو بیان میں کرونا وائرس سے متعلق
اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا: ’’ آج کل کرونا وائرس نے دنیا میں ایک خوف و ہراس
پھیلا رکھا ہے یہ کوئی نئی بیماری ہے جو
سننے میں آرہی ہے ۔ آپ دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
فرمایا کہ حدیث مبارکہ میںہے ’’جب کسی قوم میں بے حیائی کے کام سرِ عام ہونے لگیں تو ان
میں طاعون اور وہ بیماریاں عام ہوجاتی ہیں جو پہلے کبھی ظاہر نہ ہوئی تھیں‘‘ یہ
وائرس وغیرہ ہمارے گناہوں کی سزائیں ہیں اللہ کریم ہمارے
حال پر رحم فرمائے۔
کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
امیر
اہل سنّت دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامات
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کرونا وائرس کی علامات 2 سے 14 دنوں کے اندر ظاہر ہوتی
ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک
کھانسی آتی ہے۔ایک ہفتے بعد سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ایسے میں مریض کو فوراً ہسپتال لے جانا چاہیئے ۔واضح رہے کہ اس انفیکشن
میں ناک بہنے اور چھینکنے کی علامات بہت کم ہیں۔
کرونا وائرس سے حفاظت
کےلیے اوراد و وظائف
بانیِ دعوتِ اسلامی نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے دعا بھی بیان
فرمائی ”اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ
سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ یعنی اے اللہ
مجھے میرے بدن میں عافیت دے، میری شنوائی میں عافیت دے اور میری نظر میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی عبادت کےلائق نہیں۔ اس کے علاوہ یا
ماجد
10 بار شربت پر دم کرکے پینے سے اِنْ شَاءَ
اللہ
پینے والا بیمار نہ ہوگا اور ہر نماز کے بعد یَا شَافِیْ یَا کَافِیْ 25
بار پڑھنے سے اللہ کرم فرمائے
گا اور اس طرح کی بڑی بڑی بیماریاں ، مہلک
بیماریاں نہیں آئیں گی۔
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کا
عوام کےلیے خصوصی پیغام
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا عبد الحبیب عطاری نے اپنے ایک وائس
میسیج کے ذریعے سے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ دعا ’’
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ‘‘ اوّل و آخر
3 بار درود شریف خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں اور جو یاد نہ کرسکتے ہوں تو گھر
کے بڑے یہ دعاپڑھ کر ان پر صبح و شام ،
اسکول، ٹیوشن اور مدرسہ آتے جاتے دم کردیں۔