امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے ملک وبیرون ملک کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان، اشیائے خورد و نوش اور نقد رقوم کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی رفیع العطاری، حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی اسلم عطاری کا مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیر اہل سنت کے فرمان پر ملک و بیرون ملک غریب افراد و مستحقین میں دعوت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کئی مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں اور نہایت منظم طریقے سے مستحق افراد کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے متعلق لائحہ عمل بناگیا ہے ۔عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ نیکی کے اس کام میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔