امیر اہلِ سنت
نے بذاتِ خود رکنِ شوریٰ حاجی شاہد مدنی
کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا، پیغام میں کیا تھا؟جانئے
اشاعتِ علمِ دین کا زبردست جذبہ رکھنے والی دورِ
حاضر کی عبقری شخصیت عالمی مذہبی اسکالر
مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے آج مؤرخہ 11 جنوری 2020ء بروز ہفتہ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی کو مفتی فضیل رضا عطاری کا ایک ویڈیو پیغام فارورڈ
کیا ہے جس میں مفتی صاحب نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے حضرت سیدنا
جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا ایک
قول سنا رہے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مفتی فضیل
صاحب نے کہا کہ قراٰنِ کریم میں مسلمان مردوں اور عورتوں کو
نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیا گیا ہے۔
حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ نگاہیں نیچی رکھنے پر کون سی چیز میری مدد کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: تم
جس چیز کی طرف نگاہ اٹھاؤ اس سے پہلے یہ سوچ
لو کہ ناظرِ حقیقی یعنی اللہ پاک
مجھے دیکھ رہا ہے۔
امیر اہلِ سنت نے یہ ویڈیو سینڈ کرنے کے بعد اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے بذاتِ خود فارورڈ کی ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی جن کی گفتگو سننے کے لئے دنیا بڑی بے تاب نظر آتی ہے ان کا اپنے پیغام کی بجائے کسی دوسرے عالمِ دین کا تبلیغی پیغام ارسال کرنا آپ کے دین اسلام کی خدمت میں مخلص ہونے کی نشاہی اور وسیع ظرف ہونے کی علامت ہے۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنت کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے اور ہمیں آپ کے راستے پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین