کرونا وائرس کی وبا نے ساری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہر طرف خوف کی فضاء قائم ہے۔ اس خوف کے عالم میں بارگاہ خداوندی سے رحمت کی طلب میں علماء اہل سنت پاکستان نے رات دس بجے اذان کا دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔  اسی کی ترغیب دلاتے ہوئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مساجد کے ائمہ کرام اور عاشقان رسول کو اپنے اپنے گھروں پر اذان دینے کی گزارش کی ہے۔ کرونا وبا سے حفاظت کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی روزانہ رات 10:00 بجے اذان دیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ