مختلف شہروں میں شدید زلزلہ،امیرِ اہلِ سنّت کا اظہارِ افسوس، مالی امداد کا اعلان
ہیڈ لائنز: پاک و ہند کے مختلف شہروں میں
زلزلہ۔۔ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری نے زلزلے کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا
کہ زلزلے گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں۔۔ آپ نے زلزلہ زدگان کی امداد کا اعلان کیا
اور عاشقان رسول کوجانی و مالی تعاون کی اپیل کی۔
مزید تفصیلات
(ویب ڈیسک25,SEP,2019) 24
ستمبر 2019 کو کشمیر، اسلام آباد سمیت پاک
و ہند کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا، جس میں کافی جانی مالی نقصان ہوا۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے
25ستمبر2019 کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں آپ کا کہنا تھاکہ: زلزلے گناہوں کی وجہ
سے آتے ہیں، اس لیے ایسے موقع پر اللہ تعالی کی جناب میں توبہ کرنی چاہیے، گناہوں
کی معافی طلب کرنی چاہیے، استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ پڑھتے رہنا چاہیے، آئندہ گناہوں سے
بچنے کا ذہن بنانا چاہیے اور نمازوں کی پابندی
شروع کر دینی چاہیے۔ امیر اہل سنت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کرتے
ہوئے کہا:یااللہ! ا س زلزلے میں جتنے مسلمان انتقال کر گئے سب کو غریق رحمت فرما،
سب کی مغفرت فرما۔ جو زخمی ہوگئےانہیں روبہ صحت کر دے، انہیں شفائے عاجلہ کاملہ
نافعہ عطا کر دے، ان کو در در کی ٹھوکروں سے بچا لے۔ جن کے مال کا نقصان ہوا انہیں
اچھا بدل عطا فرمادے۔امیر اہل سنت نےسوگوارں سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا: جن کے
رشتے دار فوت ہوئے میں ان سب سے تعزیت کرتا ہوں۔ اور جو زخمی ہوئے میں ان کے
عزیزوں سے ہمدری اور غمخواری کا اظہارکرتا ہوں۔
امیر اہل سنت نے زلزلہ زدگان کی امداد کا
اعلان کرتے ہوئے فرمایا: دعوت
اسلامی کی امدادی کاموں کےلیے مجلس سے میری مدنی التجا ہے کہ فوری طور پر آقا کی
دکھیاری امت کو سنبھالنے کی کوشش کریں۔ ان کی مالی مدد کریں۔ مزید فرمایا: عاشقان
رسول کو اس مصیبت کے وقت میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اور
جانی مالی تعاون کرنا چاہیے۔ عاشقان رسول آگے بڑھیں اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی
کا ساتھ دیں۔