مدنی کاموں کی ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام
مدنی کاموں کی
ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام
اسلامی بہنوں کی دین کے لیے قربانی...
10 ممالک سے سفر کرکے اسلامی بہنیں کراچی سنتوں
بھرے اجتماع میں پہنچ گئیں۔
امیر اہل سنت نے دعاؤں سے نوازا اور مختلف اہم
کاموں کی ترغیب دلائی
تفصیلات: ان دنوں کراچی میں 10مختلف ممالک سے آئی
ہوئی اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔ امیر اہلِ سنت حضرت مولانا الیاس
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 24 ستمبر 2019 کو ان اسلامی بہنوں کے لیے
دعاؤں اور نصیحتوں پر مشتمل ایک صوتی
پیغام جاری کیا جس میں آپ نے فرمایا:
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ
نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیم!
اَلسَّلَامُ
عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ!
ما شاء اللہ،ما شاء اللہ،ما شاء اللہ مجھے بتایا گیا کہ عمان سے پانچ
اسلامی بہنیں ،آسٹریلیا سے ایک اسلامی بہن ،کینیڈا سے ایک ،فجی سے ایک ، اٹلی سے
ایک، سی لنکا سے ایک،کینیا سے دو، چائنا سے ایک، یوکے سے تین اور یوگینڈا سے ایک!
یوں کل سترہ اسلامی بہنیں مختلف ممالک سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے کراچی
تشریف لائی ہوئی ہیں،کراچی کی اسلامی
بہنیں بھی شریک ہیں۔ مرحبا !مرحبا!مرحبا!
مجلس مشاورت کی کاوشیں بھی مرحبا، مَا شَآءَ اللّٰہ سب مِل جُل کر دین کی خدمت کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ اللہ کریم سب کا آنا جانا قبول فرمائے،
قدم قدم پر برکتیں نصیب فرمائے،دونوں جہانوں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدر فرمائے،سب
کو بے حساب بخشے، آل اولاد کو بھی بے حساب بخشے۔
میری مدنی بیٹیو!
خوب خوب دعوت اسلامی کا مدنی کام کریں، مدنی انعامات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور
روزانہ غور و فکر کرکے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کریں اور اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دار اسلامی بہن
کو جمع بھی کروائیں، ہر ہفتہ وار
مدنی رسالے کا بھی مطالعہ کریں یا آڈیو
میں سن لیں اور اسلامی بہنوں کے جو آٹھ مدنی کام ہیں ان کی بھی دھوم دھام کریں۔
اللہ کریم آپ سب کو برکتیں دے ،خوب دین کی خدمت نصیب فرمائے، اخلاق اچھے کرے،
کردار ستھرا کرے، غصے کی عادت نکل جائے، چڑچڑے پن کی عادت نکل جائے،کہاں کیا بولنا
ہے اس کی بھی اللہ کرے شُد بُد آجائے، اللہ سب کو
برکتیں دے، میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا کیجئے گا۔آپ کے ساتھ جو محارم آئے ہیں مَا شَآءَ اللّٰہ ان کی بھی بڑی خدمات ہیں اور ان کی بھی بہت بڑی قربانیاں ہیں۔ اللہ ان سب کے حق
میں بھی یہ دعائیں قبول فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد