تفصیلات: امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سیرت کا اگر مطالعہ کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ آپ کی نس نس میں صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہارکی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

صحابہ و اہلِ بیت سے امیراہل سنت کی محبت کی ایک واضح مثال پچھلے دنوں دیکھنے میں آئی کہ حیدرآباد کے حاجی خالد عطاری نے امیر اہلِ سنت کی ترغیب پر مسجد تعمیر کرنے کیلئے جگہ خریدی اور آپ سے مسجد کا نام رکھنے کے متعلق عرض کیا تو آپ نے مسجد کا نام ”فیضانِ اہلِ بیت “رکھا۔ یقینا یہ اہلِ بیت سے امیر اہل سنت کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ پاک ہمیں صحابہ و اہلِ بیت کی سچی غلامی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم