سہیل عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے سلمان عطاری سمیت
سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے
ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام
عطار!
بچوں
کو اچھی عادتیں ڈلوائیے
حضرت
امام بیہقی رحمہ
اللہ علیہ
کی کتاب السنن الکبریٰ ر وایت نمبر 5094 صحابی رسول عبداللہ ابن مسعود رضی
اللہ عنہ
فرماتے ہیں نماز کے معاملے میں بچوں پر توجہ دیا کریں اور اپنی اولاد کو اچھے
کاموں کی عادت ڈالو کہ اچھائیاں عادت ڈالنے ہی سے آتی ہیں۔
سگِ
مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے
پیارے پیارے مدنی بیٹے سہیل رضا عطاری کی
خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ ماشا
اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت
مبارک ہو۔ سلمان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کر نے
کے لئے صاحبزادہ کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”حُمیل“۔ حمیل کا معنی ہے کفالت والا ، میں آپ کو اپنی مدنی
بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش
کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل
کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة
والسلام ۔ اللہ
رب العزیت آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے
باعثِ برکت بنائے ۔ امین
دعائے
عطار
یا رب
المصطفٰے جلا
جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازی عمر بالخیر عطا فرما، مولائے کریم
انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ یا
اللہ پاک انہیں نیک پرہیزگار عاشقِ ر سول بنا مولائے کریم انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت
گزار بنا یہ پیارا پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ
اسلامی کا مخلص بنے۔ یا اللہ پاک ان کی امی کی کمزوری دور ہو، بیماری دور ہو، تکلیفیں در د پریشانی دور
ہوجائے ہمت آجائے ، صحت مل جائے طاقت
آجائے اور یہ نارمل لائف میں آکر تیری رضا
کے سائے میں دین و دنیا کے کام کرنے والی
بن جائیں۔ مولائے کر یم ان کے ابو کو بھی صحت دے، عافیت دے ، ر احت دے ہمت دے ،
طاقت دے روزی میں خیر و برکت دے، یہ سب مل کر نیکی کی دعوت کی دھوم مچائیں تیرے دین کی خوب خدمت کریں، سار ا
گھرانہ علم اور تقویٰ حسنِ اخلاق اور عالیٰ کردار اور عشقِ رسول کے حوالے سے پہچانا جائے۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ اس کو زندہ سلامت رکھے
عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی
خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی
گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد
اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم
میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے
گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ
ایک مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی
محمد عربی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال
شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“
ہر
جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں
تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں
تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے
سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی
قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے
تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر
ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو
جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا
انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی
رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور
عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ اِن
شااللہ الکریم
مزید
کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے
تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس سو یا اس کے زائد کے رسائل
مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم
فرمادیجئے۔