دعوت
اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو
فروغ دینے کے لئے ہزاروں مساجد و مدارس قائم کرچکی ہے اور آگے مزید بھی جاری ہے۔ان
مدارس میں لاکھوں طلباء و طالبات فی سبیل اللہ دینی تعلیمات سے آراستہ ہورہے ہیں
جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے۔ ان اخراجات کو عاشقان رسول کی جانب
سے دیئے جانے والے ڈونیشن اور چرم قربانی کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ماہِ ذوالحجۃ
الحرام 1443ھ کی آمد ہوچکی ہے ، 10، 11 اور 12 ذو الحجہ کو دنیا بھر میں لاکھوں
مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔
بانیٔ دعوت اسلامی ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین اور مریدین کو اِن دنوں
اپنی قربانی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور اس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے
کی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے علاوہ امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قربانی کی
کھالیں جمع کرنے میں کسی بھی طرح اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی قربانی کی کھال یا اجتماعی قربانی یا کھالوں میں جس طرح کا بھی
تعاون کرے میرے اس مدنی بیٹے ، مدنی بیٹی اور خصوصاً جو قربانی نہیں کر سکتا پھر
بھی 2000،1000،500 اپنی حیثیت سے ”دعوت اسلامی“ کے فنڈ میں جمع کروائے، ان سب کو دو جہانوں کی
بھلائیوں سے مالامال فرماکر بے حساب مغفرت
اُن کا مقدر کردے۔ اٰمین