مفتی عبید اللہ جان نعیمی صاحب کو M. Philاور
مفتی کی اسناد ملنے پر امیر اہلسنت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام
حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان نعیمی الازھری
صاحب کو جامعۃ الازہر مصر سے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاِشراف علٰی معرفۃ ِالاطراف“ کی تحقیق و تخریج کرنے اور اس کے مناقشے کے
بعد ممتاز کیفیت پر ایم فِل M.
Phil کی سند جاری
کردی گئی۔ اس کے علاوہ آپ کو افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل کرنے پر ادارے کی جانب
سے مفتی کی سند بھی دی گئی۔
جب یہ خبر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی کے ذریعے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکو دی گئی تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے انہیں اور ان کے والد
محترم شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو مبارکبار پیش کی اور مدنی پھول ارشاد فرماتے
ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہلسنت!
شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد جان
نعیمی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بڑے شہزادے حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان
نعیمی الازھری کی خدمتِ بابرکت میں السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے یہ خبرِ فرحت اثر دی کہ ماشاء اللہ الکریم آپ نے
جامعۃ الازہر کے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاشراف علٰی معرفۃ ِ الاطراف“ کی
تحقیق و تخریج کی اور جس کے مناقشے کے بعد آپ کو ممتاز درجے پر کامیاب قرار دیا
گیا اور ایم فِل M. Phil کی سند بھی جاری کی گئی نیز آپ نے مصر ہی میں افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل
کرکے مفتی کی سند بھی حاصل کی۔ ماشاء اللہ،
ماشاء اللہ۔۔
میں اس کامیابی پر آپ کو اور آپ جناب کے والد محترم حضرت شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد
جان نعیمی صاحب اطال اللہ عمرہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت
کے بارگاہ میں دعاگوں ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیاں اور ترقیاں عطا
فرمائے۔ آپ پر، آپ کے خاندان اور دیگر متعلقین خصوصاً آپ کے دادا جان مفتی محمد
عبد اللہ نعیمی شہید رحمۃُ اللہِ
علیہ، آپ کے چچا جان حضرت علامہ مولانا مفتی غلام
محمد نعیمی صاحب کا خصوصی فیضان جاری رہےاور آپ اپنے اکابرین کی علمی میراث کے
حقیقی جانشین رہیں۔
اللہ
پاک آپ کے علم و عمل میں خوب برکتیں دے، آپ کے ذریعے ایک عالَم علمی فیضان سے مالا
مال ہو، آپ کو ، آپ کی آل اولاد کو، آباؤاجداد کو سب کو اللہ پاک بے حساب مغفرت سے
مشرف فرمائے، آپ کے صدقے مجھ گناہگار کے حق میں بھی یہ دعائیں مستجاب ہو، خوب پھلے
پھولیں، آباد رہیں، بار بار حج کریں، میٹھا مدینہ دیکھیں۔