امیر
اہل سنت کا تاجر حضرات کے نام پیغام، یومِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں سات
فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب
7ستمبر
1974 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔جس
کی بنا پر 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول
کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اور اس تحریک سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول بھی یومِ تحفظِ ختمِ
نبوت نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہر سال جامعۃ المدینہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں اجتماعِ پاک منعقد ہوتا ہے جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں جامعۃ المدینہ
کے سینکڑوں طلبہ کرام، اساتذۂ کرام اور
دیگر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جبکہ مفتیانِ کرام کے دیگر پروگرامز بھی مدنی چینل پر نشر کئے جاتے
ہیں۔
امیرِ
اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ترغیب پر تاجر
حضرات بھی اس یوم کو منانے میں اپنا حصہ ملاتے ہیں اور اپنی دکانوں پر سات فیصدڈسکاؤنٹ دے دیتے
ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تاجر حضرات کے نام پیغام جاری
فرمایا ہے اور انہیں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دلائی ہے۔ ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجر
حضرات کو امیر اہل سنت نے اپنی دعاؤوں سے بھی نوازا ہے ۔
دعائے عطار
یارب المصطفےٰ جل جلالہ و
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! جو جو
عاشقانِ رسول اپنے اپنے کاروبار میں سات فیصد یا اس سے زیادہ حسبِ توفیق ڈسکاؤنٹ دیں،انہیں اپنے آخری نبی ﷺ کی شفاعت نصیب کرنا اور ان کی روزی و روزگار میں برکت بھی دینا۔