حافظ شیر علی کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حافظ شیر علی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

نیک اولاد کی فضیلت

اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ علی شیر عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک ہو۔ علی شیر بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں شَقِیْرَہ ، شَقِیْرَہ کا معنی ہے ”سرخ و سفید رنگت والی“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لئے باعث برکت بنائے۔

یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَقِیْرَہ عطاریہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین اور فرمانبردار اور اطاعت گزار بنا، خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا۔ یا اللہ پاک پھول جیسی پیاری پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین مفتیہ اسلام اور دعوتِ اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔ ربِ کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو ،صحت ملے، راحت ملے ،عافیت ملے ، سلامتی نصیب ہو،عافیت کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو، یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف میں آکر دین و نیا کے کام کرنے والی بنیں۔ الہ العالمین ! ان کے ابو کو بھی صحت دے،عافیت دے روزی روزگار دے سارا گھرانہ شاد و آباد پھلتا پھولتا مدینہ کے صدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رہے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشادبیان کرتے ہوئے فرمایا نیت کیجئے کہ اپنی پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو عالمہ دین، حافظہ قرآن، مفتیہ اسلام اور مبلغہ دعوتِ اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں، داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔

ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم

اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔