21 رجب المرجب, 1446 ہجری
لوگوں کو دینی باتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2023ء کو گارڈن ٹاؤن، گجرانوالہ ،
پنجاب میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران،
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا جس کے بعد
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
اجتماعِ کے آخر میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بہن
نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔