فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی مفتشات و معاونات کی 2 دن پر مشتمل سالانہ ورکشاپ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب
پاکستان کے لاہور ڈویژن میں صوبائی سطح پر
شعبے کی مفتشات و معاونات کی 2 دن پر
مشتمل سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام صوبۂ پنجا ب کی مدرسات ،
مخصوص ایڈمن اسٹاف اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق دورانِ
ورکشاپ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن ،ا راکینِ شعبہ تعلیمی امور ، ہوم کلاسز ذمہ دار
اسلامی بہن اور دیگر ذمہ داران کے لئے چندسیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات
پر کلام کرنے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل انداز میں دینی کام کرنے کے طریقۂ کار پر تربیت
کی گئی۔
اس ورکشاپ میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور حاجی محمداسدعطاری مدنی نے بھی بذریعہ
انٹرنیٹ اصلاحی موضوعات پر اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔
ورکشاپ کے اختتام پر
اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا جبکہ نمایاں کارکردگی حاصل کرنے
والی مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں شیلڈز اور Appreciation letter بھی دیئے گئے۔