28 مارچ 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت آن لائن ایک سیشن ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے آغاز میں قراٰنِ کریم کی تلاوت کی گئی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کوششِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور”سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کا رمضانُ المبارک میں معمولاتِ عبادت“ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے رمضان کا شیڈول بہتربنانے، تلاوتِ قراٰن کرنے، درودِ پاک پڑھنے اور علمِ دین سیکھنے کے متعلق سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈنیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اختتامی دعا کروائی۔