18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے عقائد و
نظریات کی حفاظت کرنے وار انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے دعوتِ اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت مدرسات اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”علمِ دین کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے مدرسات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔