18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 3 دن کا شفٹ ایجوکیشنل اسٹاف تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا
کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاا صلاح کرنے کا انداز، امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مقصد کے مصداق ہیں، فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز میں مدنی مقصد پر عمل کرنے کے مواقع، اپنی اور ساری دنیا کے
اصلاح کی کوشش میں ہمارا کیا کردارہے اور اصلاح کرنےکے مختلف طریقے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔