سالانہ رہائشی سنتوں بھرے
اجتماع میں ملک بھر سے ناظمات اسلامی بہنوں کی شرکت
دنیا بھر کے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے
آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِا ہتمام دارالسنہ کراچی سندھ میں 2 دن پر مشتمل سالانہ
رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی ملک بھر سے ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی، جن کی تعداد
کم و بیش 80 تھی۔
تفصیلات کے مطابق اس
اجتماعِ پاک میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مختلف اوقات میں حاضرین کے درمیان اصلاحی موضوعات پر سنتوں بھرے
بیانات کئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکائے
اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے لئے رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالسنہ کراچی میں شعبے کی ڈویژن تعلیمی
امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن پر مشتمل رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ و صوبائی اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت پاکستان
سطح کی دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ اجتماع رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی سندھ میں واقع
دارالسنہ میں 2 دن پر مشتمل سالانہ رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عالمی سطح پر اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِا ہتمام کراچی سندھ میں واقع دارالسنہ میں 2 دن پر
مشتمل سالانہ رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی ناظمات
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے طالبات میں کنزالمدارس بورڈ کےتحت
ہونے والے سالانہ امتحانات کے داخلے
بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر سے طالبات کی کثیر تعداد کنزالمدارس کے تحت
امتحان دینے کےسلسلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی سے مربوط ہیں۔
اس کے
علاوہ یوکے میں بھی فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے طالبات کے لیے چند مخصوص مقامات پر کنزالمدارس بورڈ کےتحت امتحانات دینے کی سہولت
فراہم کی جا رہی ہے۔
آن
لائن اکیڈمی کی مجلس تعلیمی امور امتحانات کے مکمل نظام پر کام کرنے اور طالبات کو پیش آنے والے مسائل کو حل
کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
دعوت اسلامی کی طرف سے گزشتہ دنوں پنجاب
میں قائم مختلف
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز برانچز میں اسٹاف
کی میٹنگز ہوئیں۔ صوبہ پنجاب کی تمام آن لائن برانچز (ملتان،شیرانوالہ،گجرانوالہ،گجرات،فیصل
آباد،ساہیوال وغیرہ)میں یہ سلسلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کی رکنِ مجلس تعلیمی
امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی تمام آن لائن برانچز میں وزٹ کیا اور لیڈی اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی جس میں نظام کی مضبوطی، رولز ریفریشراور
اصولوں پر عمل کرنے کے حوالےسے اپڈیٹس نکات پیش کئے نیز مختلف امور پر ایڈمن اسٹاف کے ساتھ مشاورت کا
سلسلہ بھی رہا جس
پر شعبے کی ترقی و بہتری پر کام کرنے کے حوالے سے اسٹاف نے ا چھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نغماتِ رضا کورس کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نغماتِ رضا کورس کا آغاز کیا گیا
ہے جس میں طالبات کے لئے داخلے جاری کئے گئے۔
اس کورس میں اعلیٰ حضرت کے بے مثل و لاجواب کلام کے منتخب اشعار کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا جارہا ہے اور یہ کورس اعلیٰ حضرت
کی سیرت و اوصاف نیز آپ کے مشہور کلام و اقوال کے مجموعہ پر مشتمل ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) کی نیو کراچی برانچ میں26ستمبر2022ء
بروز پیر ملک و بیرونِ ممالک(یوکے،سعودیہ
عرب،انڈونیشیا وغیرہ) کی ریجن، ملک اورشعبہ نگران نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہنوں نے
وزٹ کیا۔
اس
موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے مکمل اسٹرکچر اور مختلف کاموں کے
حوالے سے Presentation پیش کی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ رہا۔ اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی طرف سے تحائف دیئے گئے۔ آخر میں Visitors نےفیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے تحریری
صورت میں اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔
جامعۃالمدینہ
گرلز میں فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی
جانب سے رولز ریفریشر کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کی جانب سے 4 اگست 2022ء کو جامعۃالمدینہ گرلز پاکستان میں تعلیمی ذمہ داران کے رولز ریفریشر کاانعقاد کیا گیا جس میں تفتیش ڈیپارٹمنٹ ڈویژن تا پاک سطح ذمہ دار، ڈسٹرکٹ ایڈمن اسٹاف نیز مجلس ذمہ دار
سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
ذمہ دار اسلامی بہن و ہوم پاک ذمہ دار اسلامی بہن،اراکین مجلس اسلامی بہن اور
ان کے علاوہ دیگر اہم ذمہ داران کے بھی سیشن
ہوئے جن میں مختلف اہم موضوعات پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش کے معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سوالات کا سلسلہ بھی
رہا۔مزید مرکزی مجلس شوری کے رکن اور نگران مجلس نے بھی
اس سیشن میں بذریعہ آڈیو لنک اہم موضوعات پر تربیت کی۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت مدرسۃ المدینہ
میں رولز ریفریشر کا انعقاد
دعوت
اسلامی کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 6 اگست 2022ء کو مجلس تعلیمی امور مدرسۃ المدینہ کا ڈویژن تا شفٹ سطح کے ذمہ داران کے رولز ریفریشر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور پاک سطح کے ایڈمن
اسٹاف کی شرکت رہی۔
مختلف موضوعات پر تربیت کا سلسلہ رہا ۔ ذمہ
داران کی تربیت کے لئے رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری اور نگرانِ مجلس اسلامی بھائی
نے بھی اسلامی بھائیوں سمیت پردہ میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی ۔
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام برانچز کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے تمام برانچز کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ’’ڈونیشن کی ترغیب ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذاتی ڈونیشن دینے ، تمام منسلک سے فطرہ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
فیصل
آباد،ساہیوال،راولپنڈی،لاہور اور گجرانوالہ
ڈویژن میں سالانہ ورکشاپ کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کے تحت 25 فروری 2022ء سے فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، لاہور اور
گجرانوالہ ڈویژن میں مدرسات کی ڈویژن وائز سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جن
میں مدرسات، لیڈی ایڈمن اسٹاف نیز مجلس ذمہ دار اسلامی بہن و ہوم پاک ذمہ دار
اسلامی بہن،عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن،شعبہ تعلیم کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی کی مدرسات کے ساتھ شعبہ
شارٹ کورسز کے عملہ کی اسلامی بہنیں بھی سیشن میں شریک رہیں۔ مجلس ذمہ دار اسلامی
بہن اور ایڈمن کی اسلامی بہنوں نےمختلف اہم موضوعات پر تربیت کی اور اسی کے ساتھ
تدریسی معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سوالات کا سلسلہ بھی رہا۔اختتام پر سیشن میں
شریک اسلامی بہنوں میں تحائف کی تقسیم کاری
کا سلسلہ بھی رہانیز سالانہ بنیاد پر نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی مدرسات کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں شیلڈز اور Appreciation latter
بھی دیئے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 17 فروری 2022ءبروز جمعرات پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملتان میں فیضان آن
لائن اکیڈمی کی برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں کےا سٹاف سے ملاقات کی۔ فیضان آن لائن
اکیڈمی کی بہتری کے حوالے سے اسٹاف کو مدنی
پھول و تجاویز پیش کیں اور دینی کام میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء بروز جمعرات ملتان شہر میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و
مشاورت ،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران اور کابینہ نگران ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کی ترغیب
دلائی۔ مزید ماتحت کے مشورے لینے کے
نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے
علاوہ مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی
بہنوں کی دلجوئی بھی کی ۔